ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 62 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 62

انتظر اسینم 62 انتظر اسینم کو اثر کرنا چاہئے کیونکہ میں نے اس قسم کی ملتی جلتی بیماریوں میں اسے استعمال کیا ہے اور بہت مفید پایا ہے۔انتظر اسینم زخموں اور پھوڑوں کو مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جسم میں مزید پھوڑے پھنسیاں بننے کے رجحان کا بھی قلع قمع کر دیتی ہے۔اگر جسم کے کسی حصہ سے بھی سیاہی مائل خون کا اخراج ہو تو اس میں انتظر اسینم مفید ہوسکتی ہے۔دافع اثر دوائیں : ایس۔کیمفر۔کار بوو پیج۔کرئیوز وٹ۔سلیشیا۔رس ٹاکس طاقت : 30 سے 200 تک