ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 61
انتظر اسینم 61 17 انتظر اسینم ANTHRACINUM یہ دوا بیمار بھیڑوں کی تلی کے متعفن مواد سے تیار کی جاتی ہے۔السر اور سیلان خون کے لئے یہ بہت اعلیٰ دوا ہے۔اکثر ڈاکٹر اسے بہت کم استعمال کرتے ہیں لیکن میں نے اسے بہت مفید دوا پایا ہے۔ایسی پھنسیاں جو غدودوں کی سوزش کے نتیجہ میں پیدا ہوں وہ بہت سخت اور گانٹھ دار ہوتی ہیں۔ان میں ایسی نیلا ہٹ پائی جاتی ہے جو بہت بدزیب دکھائی دیتی ہے اور درد بھی ہوتا ہے لیکن ان میں پیپ نہیں بنتی۔ایسی پھنسیوں میں انفراسیلم تیر بہدف ثابت ہوتی ہے۔ایک دو ماہ کے مسلسل استعمال سے یہ پھنسیاں آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہیں۔جسم کے اندرونی حصہ میں پائے جانے والے زخم جن سے خون رستا ہو اور ایسے تمام السرجن کے کینسر بننے کا خدشہ ہو ان میں انتظر اسینم مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔جلد کے بعض حصے جو بیماری کے نتیجہ میں ادھڑ جائیں اور نگی خون آلود جلد نظر آئے تو اس میں بھی انتظر اسینم بہت مفید ہے۔اس علامت کے پیش نظر میرا خیال ہے کہ السر نیٹو کلائنٹس (Ulcerative Colitis) یعنی بڑی آنت کے نچلے حصہ کے زخموں میں اسے مفید ہونا چاہئے۔اس بیماری میں انتڑی کی جھلی کے نرم اور ملائم حصے گل کر جھڑ جاتے ہیں اور اندر سے انتڑی نگی ہو جاتی ہے۔جس سے خون نکلتا رہتا ہے۔ایلو پیتھی میں ابھی تک اس بیماری کا کوئی مستقل علاج دریافت نہیں ہوا۔وقتی تکلیف کو روکنے کے لئے جو دوائیں دی جاتی ہیں ان کے ضمنی بداثرات بھی ہوتے ہیں۔البتہ آپریشن کے ذریعہ اس انتری کو کاٹ دیا جائے تو علاج ہو جاتا ہے اور یہ بیماری آگے نہیں بڑھتی۔کسی بیماری کو غلط دواؤں کے نتیجہ میں دبا دینے سے السر نیٹو کلائیٹس ہونے کا امکان ہوتا ہے۔اس میں