ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 57
امونیم کارب 57 16 امونیم کارب AMMONIUM CARB (Carbonate of Ammonia) امونیم کا رب بہت گہری اور خون کے نظام پر اثر انداز ہونے والی دوا ہے۔اس کا اثر سانپ کے زہروں سے ملتا ہے۔سندھ میں بعض قابل ہومیو پیتھک ڈاکٹر امونیم کا رب کو سانپ کاٹنے کے تریاق کے طور پر بہت کامیابی سے استعمال کرتے رہے ہیں۔کالے رنگ کا پتلا خون بہتا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اندرونی جھلیاں جواب دے گئی ہیں۔اگر جھلیاں جواب دے جائیں تو یہ اکثر بیماری کے آخری خطرناک مرحلے کی علامت ہوتی ہے۔ناک، منہ، گلے، معدے اور انتڑیوں وغیرہ سے خون رسنے لگتا ہے۔اگر یہ سیاہ رنگ کا ہو اور کچھ پہلا ہو تو امونیم کا رب اس کی بہترین دوا ہے کیونکہ سانپ کے کاٹے سے بھی پتلے یا گاڑھے سیاہ خون کا جریان ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ امونیم کا رب ہومیو پیتھی میں اس کے توڑ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔بعض بیماریوں میں اندرونی جھلیاں سرخ خون کے خلیوں کو روکنے کے قابل نہیں رہتیں۔اس مرض کے لئے دوسری دوائیں استعمال کی جاتی ہیں جن کا کتاب میں اپنی اپنی جگہ ذکر موجود ہے۔سیاہ خون کا اخراج اکثر ایسی بیماریوں میں ہوتا ہے جو موت پر منتج ہوتی ہیں اور اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو مریض کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق رہتا ہے۔بعض اور دواؤں میں بھی سیاہ خون کے بہاؤ کا ذکر ملتا ہے لیکن ان کے با ہم فرق کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے ورنہ محض اس علامت کا کسی دوا میں پایا جانا کام نہیں دے گا۔بواسیر میں سیاہی مائل نیلے خون کا جریان ہو تو یہ اندرونی جھلیوں کے نظام کی خرابی نہیں بلکہ پورٹل سسٹم (Portal System) کا درہم برہم ہوتا ہے۔ہومیو پیتھک اصطلاح میں پورٹل سسٹم جگر