ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 843 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 843

انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) ہوتا ہے۔844 پیٹ میں بچے کی پوزیشن درست نہ ہو تو پلسٹیلا (Pulsatilla) بہت مفید دوا ہے لیکن اگر یہ کام نہ آئے تو کالی سلف (Kali Sulph) دے کر دیکھنا چاہئے جو پلسٹیلا کی مزمن ہے۔کالی سلف ایسی عورتوں کے رحم کو طاقت دیتی ہے جن میں اسقاط کا مستقل رجحان ہو۔ہر قسم کے سیلان الرحم ، سوزش اور جلن میں بھی کالی سلف مفید ہے۔رحم اپنی جگہ سے مل جائے ، رحم میں درد ہو، نیچے دبانے والا بوجھ محسوس ہوتا ہو تو ان سب تکلیفوں میں یہ اچھا کام کرتی ہے بشرطیکہ کالی سلف کی دیگر ضروری علامتیں بھی پائی جائیں۔کرئیوز وٹ (Kreosotum) کی خاص علامت ہر قسم کا سیلان خون ہے۔ذرا سے دباؤ سے خون جاری ہو جاتا ہے۔مثلاً آنکھ میں ورم ہو تو معالج کے ہاتھ لگا کر دیکھنے سے بھی خون نکل آتا ہے۔رحم میں ایسی کیفیت پیدا ہو تو ایسی عورتوں کو مسلسل خون آنے کی شکایت رہتی ہے۔حیض کے ایام گزر جانے کے باوجود بھی خون جاری رہتا ہے۔لیڈم (Ledum) کی مریض خواتین میں حیض بہت جلد ، بہت زیادہ اور گہرے سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔اگر ان علامتوں کے ساتھ لیڈم کی دوسری رہنما علامتیں موجود ہوں تو یہ رحم کی اکثر بیماریوں میں مفید ثابت ہوتی ہے۔للئیم تنگ (Lilium Tig) ایسی عورتوں کے لئے بہت مفید ہے جو ہسٹریائی مزاج رکھتی ہوں اور بہت پر جوش ہوں، رحم اور دل کی بیماریوں میں مبتلا رہتی ہوں، طرح طرح کے و ہم ، خوف اور خدشات انہیں گھیرے رکھتے ہوں، خدشہ محسوس کریں کہ رحم اور دیگر اندرونی اعضاء باہر نکل جائیں گے اور یوں لگتا ہو جیسے اعضاء نیچے گر رہے ہیں۔اس لئے لاشعوری طور پر مریضہ ہاتھ کے دباؤ سے انہیں اوپر کرنے کا رجحان رکھتی ہے۔ایسی مریضاؤں کے حیض کا خون قبل از وقت جاری ہو جاتا ہے، مقدار میں کم لیکن نہایت بد بودار ہوتا ہے، سیاہ خون کے لوتھڑے بھی نکلتے ہیں، حرکت کرنے سے خون زیادہ جاری ہوتا ہے اور لیٹنے اور آرام کرنے سے ختم ہو جاتا ہے۔اگر بیضہ الرحم (Ovary) میں ڈنک دار در دیں ہوں اور جلن کا احساس ہو۔حیض کا