ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 797
ٹیوبر کیولینم 797 182 ٹیوبر کیولینم TUBERCULIUNUM (A Nosode from Tubercular abscess) تپ دق کے مادے سے تیار کردہ اس دوا کا نام ٹیوبر کیولینم ہے۔ڈاکٹر برنٹ نے اس دوا پر سب سے زیادہ کام کیا ہے اور ان کے تجربات کے حوالے سے دوسرے ہومیو پیتھک معالجین نے اس کے اثرات سے استفادہ کیا ہے۔ڈاکٹر کینٹ نے بھی اس دوا کو بہت اہم قرار دیا ہے۔اس کی بنیادی صفات کو یاد رکھنا چاہئے کیونکہ اس سے تپ دق سے براہ راست تعلق رکھنے والی بیماریوں ہی میں نہیں بلکہ دوسری بیماریوں میں بھی بہت مدد ملے گی۔یہ ایک نوز وڈ (Nosode) ہے۔نوزوڈ کسی بیماری کے گندے اور متعفن مادے سے تیار کی جانے والی دوا کو کہتے ہیں۔اگر اصل زہر کو بہت زیادہ لطیف کر دیا جائے تو تیار کردہ دوا میں اصل غلاظت اور گندگی کا کوئی نام ونشان تک باقی نہیں رہتا، ہاں اس زہر کی یاد ایک لطیف طاقت بن کر موجود رہتی ہے جس سے اس بیماری یا اس سے ملتی جلتی بیماری کے علاج میں مدد لی جاتی ہے۔نوز وڈ عام طور پر 200 طاقت سے کم استعمال نہیں کرنی چاہئے۔زیادہ بہتر ہے کہ اسے اونچی طاقت میں استعمال کیا جائے۔ایک ہزار طاقت میں استعمال بہت اچھا ہے۔اس دوا کے بارے میں کینٹ کا دعوی ہے کہ اگر کسی شخص کو 200 ، ایک ہزار، دس ہزار، پچاس ہزار اور آخر میں ایک لاکھ طاقت کی 2 خوراکیں وقفوں سے دی جائیں تو ایسے شخص کو کبھی سل نہیں ہوگی چاہے وہ سل کے مریضوں کے درمیان اٹھے بیٹھے۔وہ مریض جن میں سلی اثرات پائے جاتے ہوں خواہ مخفی ہوں۔ان میں ٹیوبر کیولینم یا کسی اور نوز وڈ کی ضرورت پڑ سکتی ہے جس کے اثر سے دیگر بالمثل دوائیں پوری طرح کام کرنے لگیں