ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 715 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 715

ریومکس کرسپس 715 164 ریومکس کرسپس RUMEX CRISPUS (Yellow Dock) ریو مکس کرسپس کھانسی کے لئے بہت اچھی دوا ہے خصوصاً وہ کھانسی جو گلے میں خارش اور سرسراہٹ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ناک ، گلا، سانس کی نالی اور چھاتی بلغمی مواد سے بھر جاتی ہے۔یہ بلغم پیلی یا گاڑھی دونوں صورتوں میں خارج ہوتی ہے۔ریو مکس کے بارے میں عموماً یہ تاثر ہے کہ اس میں ہمیشہ بلغمی کھانسی ہوتی ہے جس کے مزمن ہو جانے کا امکان ہوتا ہے لیکن اس کے بالکل بر عکس رو مکس میں خشک کھانسی بھی پائی جاتی ہے۔اس لئے صرف پیغمی علامتوں پر ہی نظر نہیں رکھنی چاہئے بلکہ خشک، تنگ کرنے والی کھانسی جو مستقل شکل اختیار کر لے وہ بھی ریومکس کے دائرہ کار میں آتی ہے۔ڈاکٹر کینٹ نے بھی لکھا ہے کہ ریومکس میں سخت قسم کی خشک کھانسی پائی جاتی ہے۔سیکھانسی دوروں کی شکل میں بھی آتی ہے۔سانس کی نالی اور حلق میں سرسراہٹ ہوتی ہے جو کھانسی پیدا کرتی ہے۔ریو مکس کی کھانسی کے ساتھ سینے کی درمیانی ہڈی میں درد ہوتا ہے۔لیٹنے کے چند منٹ بعد شدید کھانسی کا دورہ اٹھتا ہے۔بعض دفعہ آواز بالکل بند ہو جاتی ہے۔بعض مریضوں کا کھانسی کے دورہ کے ساتھ پیشاب بھی خطا ہو جاتا ہے۔بعض اوقات سوزش یا انفیکشن بڑھ کر بلم پیدا کرنے کا موجب بن جاتی ہے۔ایسا مریض بلغمی مزاج کہلاتا ہے لیکن بعض لوگوں کے جسم بلغم پیدا کرنے کے خلاف رد عمل دکھاتے ہیں۔یونانی طب میں مریضوں کی پہچان کے لئے مختلف مزاج بیان کئے گئے ہیں۔مثلاً صفراوی مزاج ، بلغمی مزاج ، دموی مزاج اور سوداوی مزاج۔ریونکس اگر بلغمی مزاج والے مریض کی دوا ہو تو بہت زیادہ بلغم بنے گی لیکن اگر مریض کا کوئی اور مزاج ہو اور