ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 680
680 لہریں اٹھیں تو یہ بھی پلمبم کی ایک علامت ہے جو کاسٹیکم اور کولو فائیلم میں بھی پائی جاتی ہے۔سردی گرمی کے لحاظ سے پیمیم کا عمومی مزاج سورا ئینم سے ملتا ہے یعنی بہت ٹھنڈا۔مریض گرمیوں میں بھی اپنے آپ کو لپیٹ کر رکھتا ہے۔آرنیکا کی طرح سرگرم رہتا ہے اور خون جمنے کا رجحان ہوتا ہے۔پاؤں کی انگلیوں کے درمیان اکثر چھالے بن جاتے ہیں، ایسے چھالوں کے لئے پلمبم کے علاوہ سلفر بہت مفید ہے۔اگر ہاتھوں یا پاؤں کی انگلیوں میں گینگرین ہو اور پاؤں پر گئے پڑ جائیں تو ان میں بھی پلمبم اگر مزاجی ہو تو اچھا کام دکھائے گی۔زبان کے نیچے غدود کی سوزش میں بھی مفید ہے۔جسم کو شدید جھٹکے لگنے اور دندل پڑنے کا رجحان ہو ، نرخرے اور غذا کی نالی میں فالجی اثرات نمایاں ہوں ، غلط نگلنے کا رجحان ہو اور پانی یا خوراک سانس کی نالی میں یا اوپر ناک میں چلے جائیں تو یہ علامتیں اور فالجی اثر والی دواؤں کی طرح پلیم میں بھی ملتی ہیں۔پلم میں کبھی کبھی پیٹ کا شدید درد ہذیان بکنے کے رجحان میں تبدیل ہو جاتا ہے اور گلے سے درد کا گولہ دماغ کی طرف جاتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔بال بالکل خشک ہو جاتے ہیں، آنکھ کی پتلی سکڑ جاتی ہے اور آنکھیں زرد ہو جاتی ہیں۔بعض اوقات اچانک بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے اور نظر ختم ہو جاتی ہے۔چہرے کا رنگ زرد، گال مرجھائے ہوئے اور جلد چکنی اور چمکیلی سی ہو جاتی ہے اور گہرے بھورے داغ پڑ جاتے ہیں۔آتا ہے۔ہلم میں بیماریاں رات کو اور حرکت کرنے سے بڑھ جاتی ہیں اور دبانے سے آرام دافع اثر دوائیں: ایلیو مینا۔پٹرولیم۔پلاٹینم طاقت: 1000-200-30 سی ایم (CM)