ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 679 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 679

679 سننے میں نہیں آئی مگر ایسے مریضوں کو کسی حد تک نسبتی فائدہ ضرور پہنچتا ہے۔اگر دل کی دھڑکن کبھی کبھی اچانک تیز ہو جائے اور تشخجی کیفیت بھی ہو تو اس کے لئے پلم اچھی دوا ہے۔اگر دل اچانک مٹھی میں بند ہونے کا احساس ہو تو کیکٹس گرینڈی فلورا بہترین دوا ہے۔پلمیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دھوکہ دہی اور بے ایمانی کرنے والوں کے لئے شفا کا اثر رکھتی ہے۔اگر یہ بات درست ہے تو یہ ساری دنیا میں کثرت سے استعمال ہونی چاہئے۔گردوں کی لمبا عرصہ چلنے والی بیماریوں میں پہم فائدہ مند ہے اور اگر پیشاب میں البیومن اور شوگر آ رہی ہو تو اس کا بھی اچھا علاج ہے۔گردوں کی اندرونی جھلیوں پر بھی اس دوائی کا اثر ہوتا ہے۔یہ دونوں اثرات اگر چہ الگ الگ وجوہات سے تعلق رکھتے ہیں لیکن پیشاب میں اکٹھے ملتے ہیں۔پاہیم کی علامتیں اوپیم سے بھی ملتی ہیں۔ایو پلیسی (Apoplexy) میں اچانک خون کا رجحان سر کی طرف ہو کر رگ پھٹ جائے، چہرہ سرخ ہو اور آنکھ کی پتلیاں پھیل جائیں تو اکثر یہ علامات موت پر منتج ہوتی ہیں۔اگر شروع میں ہی اونچی طاقت میں آرنیکا اور اوپیم دے دی جائیں تو بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔پہلمم کے مزاجی مریضوں میں اسے بھی اونچی طاقت میں دینا ضروری ہوتا ہے۔دونوں کا اثر ایک ساتھ ظاہر ہوتا ہے۔ڈاکٹر کینٹ کا کہنا ہے کہ اوپیم سے علاج شروع کرنا چاہئے، ہم بعد میں دینی چاہئے۔یہی بات درست ہے۔اس بیماری کی اول مشابہت اوپیم سے ہی ہے۔دو اور دوائیں بھی اپو پلیکسی میں بہت مفید سمجھی جاتی ہیں۔اگر جگہ جگہ سے سرخ خون کا جریان ہوتو فاسفورس کام آئے گی۔ایلیو مینا بھی اس بیماری کے علاج میں اچھی شہرت رکھتی ہے۔شام کے وقت یا رات کو ٹانگوں میں دوروں کی شکل میں درد اٹھے جسے حرکت سے یا دبانے سے آرام آئے تو ہمیم ایک امکانی دوا ہے۔بجلی کے کوندوں کی طرح درد کی