ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 650
او پیم 650 کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔مریض کو سانس لینے میں دقت پیش آتی ہے۔سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے۔کھانسی کے ساتھ چہرہ نیلا ہو جاتا ہے جس میں سرخ دھبے نظر آتے ہیں۔اوپیم میں درد کے احساس کا فقدان پایا جاتا ہے۔ماؤف عضو میں اعصاب کے کنارے مردہ ہو جاتے ہیں اور صحیح پیغام نہیں پہنچا سکتے اس لئے ایسے زخم مندمل نہیں ہوتے اور ان میں درد بھی محسوس نہیں ہوتا۔اوپیم تکلیف کے احساس کو جگا دیتی ہے اور جسم کی دفاعی طاقت زخم مندمل کرنے کا عمل شروع کر دیتی ہے۔دافع اثر دوائیں اپنی کاک نکس وامیکا طاقت: 30 سے سی۔ایم(CM) تک