ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 649
او پیم 649 میں جب خوف کی وجہ سے مرگی کا حملہ ہوا ہو۔اوپیم کے مرگی کے دورے عموماً نیند کی حالت میں ہوتے ہیں اور دورہ شیخ سے شروع ہوتا ہے۔مریض کو کالی چیزیں ، شیطان، آگ اور قتل و غارت کے نظارے نظر آتے ہیں۔دل میں خاص قسم کے خوف بیٹھ جاتے ہیں اور محسوس ہوتا ہے کہ کوئی اسے اٹھا کر لے جا رہا ہے۔خوف کے علاوہ اچانک غیر معمولی خوشی پہنچنے سے اگر دماغ پر اثر ہو جائے اور اس کے بداثرات باقی رہ جائیں تو اوپیم کے علاوہ کافیا بھی مفید دوا ہے۔اوپیم کے مریض کو گئیں مارنے اور بلا وجہ جھوٹ بولنے کی عادت ہوتی ہے جسے وہ خود محسوس نہیں کرتا مگر بے مقصد کہیں مارنے اور جھوٹ بولتے چلے جانے کی لاشعوری عادت میں بتلا ہوتا ہے۔اگر کسی کو Lead Poisoning یعنی سکہ کا زہر چڑھ جائے تو اسے بعض اوقات شدید مروڑ والا درد اٹھتا ہے۔اوپیم کی ایک ہی خوراک فوراً فائدہ دیتی ہے۔سکے کے زہر کی زیادہ گہری اور بی علامتیں جسم میں سرایت کر چکی ہوں تو ان میں یہ مفید نہیں بلکہ فوری نوعیت کے زہریلے اثرات میں کام آتی ہے۔او پیم کا مریض ہر وقت اونگھتا رہتا ہے۔کسی قسم کی ضرورت کا اظہار نہیں کرتا۔نبض بھی ست ہوتی ہے۔عموما سخت قبض ہوتی ہے۔اگر خوف محسوس کرے تو سیاہ بد بودار اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔مثانہ میں بھی کمزوری ہو جاتی ہے۔پیشاب رک جاتا ہے یا بہت کم آتا ہے۔مریض کی قوت سامعہ غیر معمولی طور پر تیز ہو جاتی ہے اور اسے دور کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔مریض بہت خراٹے لیتا ہے اور اس کا سانس رکتا ہے۔سوتے ہوئے تکلیفوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ٹھنڈی چیزوں کے استعمال اور چلنے پھرنے سے بیماری میں کمی ہو جاتی ہے۔عورتوں میں کسی خوف کے نتیجہ میں حیض کا خون بند ہو جاتا ہے۔وضع حمل کے وقت دردیں رک جاتی ہیں، مریضہ پر غشی طاری ہو جاتی ہے اور جھٹکے لگتے ہیں۔اچانک بے ہوشی اور غنودگی کا دورہ پڑتا ہے۔بعض اوقات خوف کی وجہ سے حمل ضائع ہونے