ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 29 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 29

ایگیریکس 9 29 29 ایگیریکس مسکیریس AGARICUS MUSCARIUS (Fly Fungus) ایگیر میکس ایک ایسی دوا ہے جس کی سب سے نمایاں علامت جسم کا کانپنا ہے۔عضلات کی کمزوری اور نفسیاتی تناؤ سے اعصاب اور عضلات لرزتے ہیں۔ہاتھ کا نپتے ہیں۔اعصاب میں جھٹکے لگتے اور سارے جسم میں کپکپی محسوس ہوتی ہے۔ایکٹیاریسی موسا (سی می سی فیوجا) کی نمایاں علامت بھی جھٹکے لگنا ہے لیکن بنیادی فرق یہ ہے کہ ایکٹیا میں مریض جس کروٹ لیٹے اسی کروٹ مٹکے لگتے ہیں جبکہ ابگیر ٹیکس میں سارا جسم کا نپتا ہے۔رعشہ اور بیج دونوں ملتے ہیں۔آنکھیں بھی لرزتی اور ڈولتی رہتی ہیں اور نظر ایک جگہ لگتی نہیں۔ایک دفعہ ایک نوجوان اس تکلیف میں مبتلا تھا میں نے اسے ایکگیر یکس دی تو اتنا نمایاں فائدہ ہوا کہ عام روز مرہ کے سب کام عمدگی سے کرنے لگا ورنہ یہ تکلیف عمر کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی تھی۔ایگیریکس میں آنکھوں کی علامتیں بہت نمایاں ہوتی ہیں۔ایک کی بجائے دودو نظر آتے ہیں۔آنکھوں کے سامنے کالے دھبے ناچتے ہیں، بھینگا پن، آنکھوں میں جلن ، خارش اور تھکاوٹ عمومی علامتیں ہیں۔ایک جگہ نظر کو جمانا مشکل ہوتا ہے اور مریض پڑھنے میں دقت محسوس کرتا ہے۔آنکھوں کی پتلیاں گھڑی کے پینڈ ولم کی طرح حرکت کرتی رہتی ہیں۔زرد لیس دار رطوبت نکلتی ہے جس کی وجہ سے آنکھیں چپک جاتی ہیں۔مریض کا دماغ کمزور ہوتا ہے۔دماغی محنت اور لکھنے پڑھنے سے تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ایسے بچے عموم ضدی، چڑ چڑے اور بہت حساس ہوتے ہیں۔اگر انہیں معمولی سی ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جائے تو صدمہ سے بے ہوش ہو جاتے ہیں۔ایسکولس میں یہ علامت زیادہ ملتی ہے۔