ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 599
مرکزی 599 ہے۔پیچش اور پیٹ درد جس میں ڈنک مارنے کا احساس ہو، یہ سب علامتیں مرکری میں پائی جاتی ہیں۔مرک کار میں مثانے پر بھی اثر پڑتا ہے۔دکھن اور جلن کا احساس اور پیشاب مقدار میں بہت تھوڑا، پیشاب میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے اور جلن ہوتی ہے، ساتھ ہی پیچش بھی شروع ہو جاتی ہے۔یہ علامتیں اکٹھی ہو جائیں تو مرک کار کو تقریبا یقینی دوا سمجھنا چاہئے۔گرمیوں میں اچانک پیچش شروع ہو جائے ایکونائٹ اور اپی کاک کے علاوہ مرکزی بھی مفید ہے۔مرکزی کی ایک علامت یہ ہے کہ معمولی سی محنت سے دل کی دھڑکن بہت تیز ہو جاتی ہے۔دل کے مقام پر کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔رات کے وقت تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔تمام اعضاء کا پیتے ہیں خصوصا ہاتھ اور پاؤں۔اعضاء میں جھٹکے بھی لگتے ہیں۔غیر معمولی بھاری پن، تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے اور کھچاؤ محسوس ہوتا ہے جو رات کو بستر کی گرمی میں بڑھ جاتی ہے۔عورتوں کی بیماریوں میں اگر بیفتہ الرحم یعنی (Ovary) میں ڈنک دار درد ہوں اور جلن کا احساس ہو، حیض کا خون مقدار میں بہت زیادہ، پیٹ میں در داور لیکوریا جو رات کو زیادہ ہو جائے، چھیلنے والا مواد خارج ہو، صبح کے وقت متلی کا رجحان ، پیشاب کرنے کے بعد خارش اور جلن جسے ٹھنڈے پانی سے دھونے سے آرام آتا ہو تو یہ عمومی علامتیں ہیں جن میں مرکسال مفید ثابت ہو سکتی ہے۔اگر محض کمزوری کی وجہ سے ابتدائی مہینوں میں حمل ضائع ہو جائے تو بھی مرکسال اس کمزوری کو دور کر کے طاقت بحال کرتی ہے اور عورت اس قابل ہو جاتی ہے کہ جنین کا بوجھ اٹھا سکے۔رحم اور چھاتی کے کینسر میں اگر چہ مرکری مکمل شفا بخشنے کی صلاحیت نہیں رکھتی مگر تکلیف کو کم کر دیتی ہے اور آرام پہنچاتی ہے۔ہاں وہ گلٹیاں جو کینسر نہ ہوں مرکری سے شفا پا جاتی ہیں۔مرکزی کی ایک قسم پر وٹو آئیوڈائیڈ (Proto iodide) سینے کے کینسر میں بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ڈاکٹر کینٹ سینے کے کینسر کی وجہ سے پیدا ہونے والے درد میں پروٹو آئیوڈائیڈ 100 کی طاقت میں استعمال کرواتے تھے۔جب بھی درد اٹھے اسے استعمال