ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 25
ایتھوز اسائی پیم 8 25 25 ایتھوز اسائی چیم AETHUSA CYNAPIUM (Fools Parsley) ایتھوزا اگر بالمثل ہو تو بے مثل کام کرتی ہے۔ایلو پیتھک طریقہ علاج میں اس کا نعم البدل میرے علم میں نہیں آیا۔یہ بچوں کے سوکھے پن کی بہترین دوا ہے۔ایسے بچے دودھ بالکل ہضم نہیں کر سکتے۔دودھ پیتے ہی تے کردیتے ہیں۔قے کے بعد کمزوری کا شدید غلبہ ہوتا ہے۔فوراً بھوک لگ جاتی ہے لیکن دوبارہ دودھ پلانے پر حالت پھر وہی ہو جاتی ہے۔عموماً شدید قبض ہوتی ہے۔اگر اسہال شروع ہو جائیں تو وہ بہت معمولی مقدار میں آتے ہیں۔پہلے زردی مائل پھر سبز رنگ کے صفراوی مادے کا اخراج ہوتا ہے۔پیٹ میں شدید مروڑ اٹھتے ہیں، اسہال کے علاوہ بار بار پھٹے ہوئے دودھ کی قے کا رجحان بھی ملتا ہے مگر اس میں اسهال شاذ کے طور پر پائے جاتے ہیں۔بچوں کی بھاری اکثریت شدید قبض کا شکار ہوتی ہے۔ایسے بچوں پر عموماً غنودگی طاری رہتی ہے اور وہ کمزور ہوتے چلے جاتے ہیں۔ایک دفعہ ایک سوکھے کا مریض بچہ میرے پاس لایا گیا۔اس کی شکل بیماری کی وجہ سے انتہائی خوفناک ہو چکی تھی۔بڑا سا سر، پکا ہوا چہرہ اور جسم ہڈیوں کا پنجر بن چکا تھا۔اس کے ماں باپ نے بتایا کہ کوئی دوا کام نہیں کر رہی۔ایک ماہ سے شدید قبض ہے۔دودھ پیتے ہی قے کر دیتا ہے۔میں نے اسے ایتھوزا دی۔بہت جلد قبض ختم ہو گئی اور طبیعت بہتری کی طرف مائل ہونے لگی ، دودھ ہضم ہونے لگا اور ایک ہفتہ میں ہی بچے کی کایا پلٹ گئی اور وہ اللہ کے فضل سے مکمل طور پر صحت مند ہو گیا۔ابراٹینم میں بھی سوکھا پن پایا جاتا ہے۔لیکن سب سے پہلے ٹانگیں سوکھتی ہیں پھر