ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 531 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 531

لیک ڈیف 531 130 لیک ڈیفلوریٹم LAC DEFLORATUM لیک ڈیفلو ریٹم ایک ایسی دوا ہے جس کے بارہ میں کہا جاتا ہے کہ اسے چکنائی نکلے ہوئے دودھ (Skimmed milk) سے تیار کیا جاتا ہے۔میں اس نظریہ سے کلیتا متفق نہیں ہوں کیونکہ دودھ سے جس حد تک بھی چکنائی نکالی لی جائے پھر بھی اس کے کچھ نہ کچھ ذرات دودھ میں موجود رہتے ہیں۔چنانچہ یہ محض وہم ہے کہ یہ چکنائی کے بغیر دودھ سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔یہ تو ممکن ہے کہ چکنائی نکلنے کی وجہ سے دودھ پتلا ہو جائے مگر یہ درست نہیں کہ اس میں چکنائی کا کوئی حصہ بھی باقی نہ رہے۔اگر ہو میو پیتھی نظریہ درست ہے تو ایسے دودھ میں چکنائی کا جز وضرور موجود رہے گا۔اس لئے اگر عام دودھ سے بھی یہ دوا تیار کی جائے تو بعینہ وہ بھی وہی صفات رکھے گی جو چکنائی نکلے ہوئے دودھ سے بنائی گئی دوا رکھتی ہے۔لیک ڈیف ان بچوں کے لئے بہت مفید ہے جنہیں دودھ سے الرجی ہوتی ہے۔وہ دودھ ہضم نہیں کر سکتے اور انہیں اسہال وغیرہ شروع ہو جاتے ہیں۔بعض اوقات لیک ڈیف کی CM میں ایک خوراک ہی بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے اور پھر دوبارہ کوئی تکلیف نہیں ہوتی لیکن کبھی بعض جزوی علامتیں باقی رہ جاتی ہیں یا کچھ عرصہ اثر دکھا کر پھر فائدہ رک جاتا ہے۔لیک ڈیف بہت ٹھنڈے مزاج کی دوا ہے جبکہ لیک کینا ئینم کا مزاج بہت گرم ہوتا ہے۔ایک ڈیف کا مریض بے حد ٹھنڈا ہوتا ہے۔گرم کمرے میں گرم کپڑوں میں لپٹ کر بھی اس کی سردی دور نہیں ہوتی۔سانس لینے سے جو ہلکی سی ہوا چہرے پر محسوس ہوتی ہے۔اس سے بھی اسے سردی لگتی ہے۔سردی کا یہ شدید احساس آرنیکا لیکیسس اور