ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 515
کالی سلف 515 127 کالی سلفیوریکم KALI SULPHURICUM (Sulphate of Potash) کالی سلف بھی ایک بائیو کیمک دوا ہے جو پوٹیشیم اور سلفر کے عناصر سے مل کر بنتی ہے۔سلف اور پوٹیشیم دونوں بہت اہم دوائیں ہیں اس لئے ان دونوں کا مرکب کالی سلف بھی بہت گہرا اثر کرنے والی دوا ہے۔یہ جسم کے ہر حصہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔اس میں اتنی بیماریوں کے لئے شفا کا امکان ہے کہ انہیں ایک باب میں احاطہ تحریر میں لانا مشکل کام ہے۔سب کو اپنے اپنے ذاتی تجربہ سے یہ معلوم کرنا چاہئے کہ کن کن بیماریوں میں علامتیں اس کا تقاضا کرتی ہیں۔ابتدائی مطالعہ سے ہر پڑھنے والے کو یوں لگے گا کہ کالی سلف ہر بیماری کا تریاق ہے لیکن ہر بیماری کے لئے یہ بالمثل ثابت نہیں ہوگی۔جتنی زیادہ بیماریاں اس کے ذکر میں ملتی ہیں اتنی ہی یہ تشخیص مشکل ہے کہ یہ کس مریض کے مرض میں کام آ سکتی ہے۔اس دوا کا بار بار یعنی کم از کم دس پندرہ بار مطالعہ کیا جائے تو آہستہ آہستہ یہ سمجھ آتی ہے کہ جو عوارض اس میں ملتے ہیں، ضروری نہیں کہ ان کو یہ فائدہ بھی پہنچائے۔عوارض کا ملنا کافی نہیں، کسی دوا کے بنیادی مزاج کا مریض سے ملنا ضروری ہے۔اگر ایسا ہو تو یہ دوا خطرناک امراض کو بھی جڑ سے اکھیڑ سکتی ہے۔مثلاً مرگی کے مرض سے متعلق ڈاکٹر کینٹ کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ دوا اس موذی مرض کو جڑ سے اکھیڑ دیتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ ایک ہی خوراک سے یہ نتیجہ ظاہر ہو۔بعض اوقات وقفوں کے بعد دوا کو لمبے عرصہ تک دہرانا پڑتا ہے اور درمیان میں دوسرے علاج بھی کرنے پڑتے ہیں۔کالی سلف کے متعلق مشکل یہ ہے کہ اس بات کی تفصیل معلوم نہیں کہ کس قسم کی مرگی میں یہ مفید ہے کیونکہ بھی طریقہ آزمائش (Proving)