ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 514 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 514

کالی فاس 514 جسم میں خون کی مقدار بڑھانے اور بچوں کی عمومی صحت کی بحالی کے لئے کالی فاس، کلکیر یا فاس اور فیرم فاس 6x میں ملا کر دینا بہت مفید نسخہ ہے۔اگر بچہ پیدائشی طور پر کمزور ہو تو اس کے ساتھ سلیڈیا بھی ملا دینی چاہئے۔اگر بچہ وقت سے پہلے پیدا ہو گیا ہو تو اس کے بہت سے عضلات جو ماں کے پیٹ کے اندر نشو و نما پانے چاہئے تھے وہ بہت کمزور رہ جاتے ہیں۔ان کو سلیشیا تقویت دیتی ہے۔پیدائشی کمزوریاں دور کرنے کے لئے یہ نسخہ بہت اچھا ہے۔عورتوں کے برسوتی بخار (Puerperal Infection) میں پائیر وجینم + سلفر کے علاوہ کالی فاس بھی اچھا کام کرتی ہے۔طاقت: 6x سے لے کر 30-200-1000-10,000، 100۔000 وغیرہ حسب ضرورت