ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 454
ہائیڈ روسائٹینک ایسڈ 454 کام کرتی ہے اور اس کے استعمال سے ان ہیلر (Inhaler) والے نقصانات بھی نہیں ہوتے۔اگر کسی عورت کو ہسٹیریا کے دورے پڑتے ہوں اور مرگی بھی ہو جائے تو اس کے لئے بھی یہ بہت ہی مؤثر دوا ہے۔اگر تشنج کی وجہ سے دماغ میں خون رک جائے تو چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اور مریض بے ہوش ہو جاتا ہے یا اس کی یادداشت ختم ہو جاتی ہے جو آہستہ آہستہ واپس آتی ہے یا مستقل طور پر ضائع ہو جاتی ہے۔اس بیماری کو کیسے لیپسی (Catalepsy) کہا جاتا ہے۔اس میں ہائیڈ روسائیٹک ایسڈ مفید ثابت ہوتی ہے۔بعض مریضوں کو کھانا کھاتے ہی پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے اور بعض کو کھانا کھانے سے پہلے درد ہوتا ہے۔ہائیڈ روسائینک ایسڈ کے دائرے میں وہ مریض آتے ہیں جن کو خالی پیٹ رہنے سے پیٹ میں تشیخی درد ہوتا ہے۔معدے میں شدید کمزوری کا احساس ہوتا ہے جیسے معدہ ب رہا ہو۔کھانا کھانے سے معدہ میں گڑ گڑاہٹ کی آواز آتی ہے۔دل کی دھڑکن بہت تیز ہو جاتی ہے۔نبض کمزور اور بے قاعدہ اور ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔سخت تشیخ کی حالت میں جبڑے بھینچ جاتے ہیں۔منہ سے جھاگ نکلتی ہے اور ہونٹ نیلے ہو جاتے ہیں۔سینے میں گھٹن اور درد کا احساس ہوتا ہے۔یہ تمام علامتیں بالخصوص ہائیڈ روسائٹینک ایسڈ کا تقاضا کرتی ہیں۔دافع اثر دوائیں امونیم۔کیمفر۔اوپیم طاقت 30 سے 200 تک