ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 413
گریشولا 413 102 گریتولا GRATIOLA گر یشولا اگر چہ بہت کم استعمال ہونے والی دوا ہے لیکن بعض بیماریوں میں یادرکھنے کے قابل ہے۔اس میں اعصابی، ذہنی اور جسمانی کمزوری بہت نمایاں ہوتی ہے۔اگر اعصاب میں نقاہت محسوس ہو اور مریض ذہنی اور جسمانی طور پر تھکا ہوا ہو تو وہ یہی کہے گا کہ بہت کمزوری ہے۔اگر گرینولا کا ان دوسری بیماریوں سے بھی تعلق ہو جو اس کی خاص کمزوری کے ساتھ مریض کو لاحق ہوں تو یہ تمام تکالیف کو فی الفور دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔گریشولا کی ایک علامت یہ ہے کہ آنکھوں میں بے چینی اور چھن ہوتی ہے۔آنکھوں کے سامنے دھند اور جالا سا آ جاتا ہے۔اس میں نظر کی خرابی کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ اس میں سب رنگوں کا اندھا پن تو نہیں ہوتا صرف سبز رنگ سفید نظر آنے لگتا ہے اور آنکھوں میں ایسی بے چینی محسوس ہوتی ہے جیسے ریت پڑ گئی ہو۔گریشولا ایسی چھن اور بے چینی کا اچھا علاج ہے۔اگر عورتوں میں مانچے لیا (Melancholia) پایا جائے تو گھر بیٹولا کا اس سے بھی تعلق ہے۔گریشولا میں یہ عجیب تضاد پایا جاتا ہے کہ عورتیں بیرونی طور پر اعصابی کمزوری محسوس کرتی ہیں لیکن اندرونی اعصاب جن کا رحم وغیرہ سے تعلق ہوتا ہے بہت زیادہ پر جوش ہو جاتے ہیں۔اگر لڑکیوں میں ایسی کیفیت پیدا ہو جائے تو ان میں بے شرمی کا بہت زیادہ رجحان پیدا ہو جاتا ہے۔ان کے اعصاب کو ٹھنڈا کرنے کے لئے اور جذبات کو ضبط میں لانے کے لئے دوائیں دینا پڑتی ہیں۔بعض ایسی دوائیں ہیں جن کی علامات بہت وسیع ہیں اور ان کی پہچان بھی بہت نمایاں نہیں ہے لیکن اگر یہ علامت زیادہ علامتوں میں لپٹی