ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 363
ڈلکا مارا 363 91 ڈلکا مارا DULCAMARA (Bitter Sweet) ڈلکا مارا ایک ایسے پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے جو یورپ اور امریکہ میں بکثرت پایا جاتا ہے۔اس درخت کی شاخیں بڑی بڑی اور پھیلی ہوئی ہوتی ہے اور اسے کاسنی رنگ کے پھول لگتے ہیں۔اس کے تنے اور جڑ کو چبایا جائے تو پہلے مزہ کٹڑ وامحسوس ہوتا ہے پھر میٹھا۔اسی وجہ سے اسے Bitter Sweet کہا جاتا ہے۔تازہ پودے کے عرق سے جو دوا تیار کی جاتی ہے اسے ڈلکا مارا کہتے ہیں۔ڈلکا مارا نزلاتی جھلیوں کی بہت اہم دوا ہے۔اس میں یہ بات نمایاں طور پر پائی جاتی ہے کہ موسم میں کوئی بھی تبدیلی ہو، خواہ گرمی سردی میں بدلے یا سردی گرمی میں نمی خشکی میں تبدیل ہو یا خشکی نمی میں، یہ تبدیلی نزلاتی جھلیوں پر اثر انداز ہوتی ہے خصوصاً اگر یہ یکا یک واقع ہو تو عین ممکن ہے کہ ڈالا مارادوا ہو۔موسم کی تبدیلی کے دنوں میں نزلہ زکام بہت کثرت سے پھیلتا ہے۔اگر مریض کی دیگر علامتیں واضح نہ ہوں لیکن ہر موسم کی تبدیلی پر بیمار پڑ جائے تو اس کے لئے ڈلکا مارا مفید ہے۔وہ کھلاڑی جو کھیل کے بعد، جبکہ ابھی جسم گرم ہو، کپڑے جلد اتار دیں تو انہیں نزلاتی تکلیفیں شروع ہو جاتی ہیں۔اسی طرح سردی سے اچانک باہر گرمی میں نکل جانے سے بھی نزلہ ہو جاتا ہے۔رات کے وقت اور آرام کرنے سے تکلیف بڑھتی ہے۔گردے، انتڑیوں اور معدے پر بھی نزلاتی اثرات ظاہر ہوتے ہیں اور بار بار پیشاب آتا ہے یا اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔اسہال کی یہ تکلیف انتڑیوں، معدے یا گردوں کی نزلاتی تکلیف سے ہوتی ہے۔نم دار جگہوں پر رہنے سے اور نم دار موسم میں تکلیفیں