ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 317
کافیا 317 آوازیں سنائی دیتی ہیں۔پرانے زمانوں کے مزے اور خوشبوئیں بھی یاد آ جاتی ہیں۔کافیا کی یہ علامات مزے مزے کی علامتیں ہیں۔کافیا کا مریض سردی سے بھی زود حس ہوتا ہے۔منہ اور دانتوں کے درد میں برف کا پانی منہ میں رکھنے سے آرام ملتا ہے۔دانتوں کا درد اعصابی تکلیف کی وجہ سے ہوتا ہے اس میں کوئی معین قانون نہیں چلتا۔کافیا کے دانت درد کو ٹھنڈ آرام دیتی ہے۔کافیا کے مریض کا چہرہ عموماً تمتمایا ہوا نہیں ہوتا لیکن بعض تکلیفوں میں سر کی طرف دوران خون بڑھ بھی جاتا ہے، چہرہ اور سرگرم ہو جاتے ہیں۔لیکن مریض ہوش مند اور باشعور رہتا ہے۔بیلا ڈونا کی طرح اس پر غنودگی طاری نہیں ہوتی۔کا فیا کی ایک اور عجیب علامت یہ ہے کہ گدی کے پیچھے کسی چیز کے چھٹنے کا احساس ہوتا ہے۔کافیا میں ان آوازوں کا مرکز گدی میں ہوتا ہے۔کافیا کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے نکس وامیکا سب سے موثر دوا ہے۔کافیا کی زنانہ علامتوں میں اعضاء کی غیر معمولی خارش پائی جاتی ہے۔دل تیزی سے دھڑکتا ہے اور یہ دھڑکن بے قاعدہ بھی ہو جاتی ہے جو اچانک کسی خوشی یا غم کی خبر کے نتیجہ میں ہوتا ہے۔ساتھ ہی اچانک خون کا دباؤ بہت بڑھ جاتا ہے اور پیشاب دب جاتا ہے۔مدد گاردوا ایکونائٹ طاقت : 30 سے 200 تک