ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 306
سسٹس 306 اثر انداز ہوتی ہیں۔سسٹس میں ناخنوں کی ہر قسم کی بد وضعی پائی جاتی ہے۔اگر سسٹس کی دوسری علامات بھی نمایاں ہوں تو ناخنوں کی تکلیف کے لئے بھی یہ بہترین ثابت ہوگی۔اس کی تکالیف چھونے سے، حرکت سے، رات کو ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے اور دماغی محنت سے زیادہ ہو جاتی ہیں۔کھانا کھانے سے اور بلغم نکالنے سے کم ہو جاتی ہیں۔ملتی جلتی دوائیں : کونیم کار بو ویج کلکیر یا اور ارجنٹم نائیٹریکم۔اینٹی ڈوٹ : رسٹاکس۔سیپیا طاقت: عموماً 30 طاقت کام آتی ہے لیکن حسب ضرورت اونچی طاقت دی جاسکتی ہے۔