ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 279 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 279

چینو پوڈیم 279 69 چینوپوڈیم CHENOPODIUM (Jeros Oak) چینوپوڈیم یروشلم میں اگنے والے Oak سے بنائی جاتی ہے۔یہ کافی وسیع الاثر دوا ہے۔اس کا اعصاب اور اعصاب کے فالج سے تعلق ہے۔جہاں تک قوتِ سماعت کے آلات کے فالج کا تعلق ہے اکثر معالجین کے نزدیک اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔اگر اعصاب واقعی مر چکے ہوں تو کہا جاتا ہے کہ وہ دوبارہ زندہ نہیں ہو سکتے لیکن اب تحقیق سے دریافت ہوا ہے کہ مرے ہوئے اعصاب کی جگہ لینے کے لئے بعض دوسرے اعصاب کے سرے مردہ اعصاب کے ساتھ اپنی شاخیں بڑھانے لگتے ہیں۔خصوصا آنکھوں کے اعصابی ریشوں کے متعلق جدید سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ بظاہر مر بھی جائیں تو نئے پیدا ہونے لگتے ہیں اور بعض دفعہ ایک آنکھ ضائع ہو جائے تو اس آنکھ کے ریشوں کی طرف صحت مند آنکھ کے ریشے بڑھ کر ان سے رابطہ کر لیتے ہیں۔اس پر مزید تجربے ہو رہے ہیں۔اگر چہ مردہ اعصاب زندہ نہیں ہوتے مگر دوسرے اعصاب ان کی جگہ لے لیتے ہیں۔اگر اعصاب کلیتا مرے نہ ہوں بلکہ نیم مردہ ہوں تو چینو پوڈیم ایسے نیم مردہ اعصاب کو دوبارہ زندگی بخشنے کی طاقت رکھتی ہے۔چینو پوڈیم کے اکثر مریض بعض آوازوں کو بآسانی سن لیتے ہیں اور بعض کو بالکل نہیں سن سکتے۔مثلاً مردوں کی آواز سنائی نہیں دیتی لیکن عورتوں اور بچوں کی آوازیں سن لیتے ہیں کیونکہ انہیں موٹی آواز میں کم سنائی دیتی ہیں جبکہ باریک آوازیں وہ سن سکتے ہیں۔کئی ایسے مریض جو بہت کم سن سکتے تھے اس دوا سے شفایاب ہو گئے اور بہت نمایاں فرق پڑا۔بعض دفعہ کان کی خرابی کی وجہ سے چکر آتے ہیں۔شنوائی میں کمی آجاتی ہے۔