ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 247 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 247

کار بوویچ 247 ہوں ، اس بیماری کا بھی یہی علاج ہے۔معدے کے زخموں کے لئے بھی یہ ایک مفید دوا ہے۔اس میں اسہال سخت متعفن اور بد بودار ہوتے ہیں اور جگر بھی متورم ہو جاتا ہے۔تمام اعضاء ڈھیلے پڑ جاتے ہیں اور رفتہ رفتہ ٹانگیں اور پاؤں مرجھانے لگتے ہیں۔پاؤں میں کئی قسم کی تکلیفیں ظاہر ہوتی ہیں۔ویریکوز و بینز (Varicose Veins) میں بھی یہ مفید دوا ہے۔کالی کھانسی کے آغاز میں اور کھڑ کھڑاتی ہوئی کھانسی کے لئے بھی یہ اچھی دوا ہے۔کھانسی کی علامتیں لیکیسس سے ملتی ہیں۔دمہ کا حملہ اچانک رات کے وقت ہوتا ہے۔عورتوں میں اگر رقم اپنی جگہ سے گر جائے اور سخت ہد بودار سیاہ رنگ کا مواد نکلنے لگے تو کار بو ویج دینی چاہئے۔اگر دودھ پلانے والی عورت کا دودھ کم ہو جائے اور کمزوری بہت ہو اور بار بار بخار ہوتا ہو تو کار بو ویج بہت مفید ہے۔اس کے مریض عموماً آگ لگنے، چوری ہونے اور حادثات کی خواہیں دیکھتے ہیں۔مددگار دوائیں : کالی کا رب۔ڈروسرا دافع اثر دوائیں : کیمفر۔ایمبراگر لیسا۔آرسنک طاقت: 30 سے 200 تک