ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 241
کار بوویچ 241 59 کار بودیج CARBO VEGETABILIS کار بوویج نباتاتی کاربن (Vegetable Carbon) کو کہتے ہیں یعنی لکڑی کا کوئلہ۔ڈاکٹر ہانیمن نے جب اسے اپنے اوپر آزمایا تو انہیں اس میں بعض ایسے دیر پا اثرات نظر آئے جن کی وجہ سے انہوں نے اسے بہت گہری بیماریوں میں استعمال کیا۔ایلو پیتھک طریقہ علاج میں کار بود بیج کو ٹکیہ کی شکل میں پیٹ کی ہوا کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ٹکیہ معدہ کی ہوا کو کسی حد تک جذب کر لیتی ہے مگر معدے میں پیدا ہونے والے تیز اب کے خلاف رد عمل نہیں دکھاتی۔ہومیو پیتھی میں بھی کار بو ویج کو پیٹ میں پیدا ہونے والی ہوا دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔معدہ میں جو عوامل ضرورت سے زیادہ ہوا پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں یہان کے خلاف بھی رد عمل دکھاتی ہے۔کار بودیج ایک ایسی دوا ہے جس کا شمار زندگی بچانے والی چوٹی کی دواؤں میں کیا جاتا ہے۔جب کسی بیماری کے بہت بڑھ جانے کے نتیجہ میں زندگی کی رمق کا لعدم ہو جائے تو ان نازک لمحات میں کار بو ویج ڈوبتی ہوئی زندگی کو واپس کھینچ لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔کار بوویج کے ان غیر معمولی اثرات کی کنہ تک پہنچنا تو مشکل امر ہے لیکن بارہا تجربوں سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ جب زندگی بالکل ختم ہونے کے قریب ہو تو کار بو ویج فوراً اثر کرتی ہے اور جسم کی حرارت بحال کر دیتی ہے۔اس خاص اثر سے میں نے یہ اندازہ لگایا کہ کار بوی گرتے ہوئے بلڈ پریشر کو بھی اونچا کرتی ہوگی۔جب میں نے اس پر تجربہ کیا تو واقعتا سیاثر نمایاں نظر آیا لیکن یہ بات بھی واضح ہوئی کہ یہ بے وجہ بلڈ پریشر کو زیادہ نہیں کرتی۔یعنی یہ خطرہ نہیں ہے کہ کار بوو بیج کھانے سے بلڈ پر یشر ضرورت سے زیادہ ہو جائے گا بلکہ اگر خون کا دباؤ معمول سے زیادہ گر گیا ہو تو یہ اسے