ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 204
204 کلکیر یا آیوڈائیڈ بیچ میں کوئی دوسری دوا داخل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔عموماً کلکیریا کے بعد لائیکو پوڈیم دے کر سلفر دیتے ہیں پھر کلکیریا۔لیکن کلکیر یا آیوڈائیڈ کے بعد سلفر آیوڈائیڈ کی ضرورت پیش آتی ہے جو بے دھڑک دی جا سکتی ہے۔کلکیریا آیوڈائیڈ سے مریض کی حالت کچھ سنبھلتی ہے لیکن مکمل شفا نہیں ہوتی اس کے لئے سلفر آیوڈائیڈ دینا ضروری ہے۔طاقت : 30 یا حسب ضرورت اونچی طاقت میں