ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 137
بیلاڈونا 137 ہے۔اس صورت میں اگر مریض بیلا ڈونا کا بھی ہوگا تو بھی اسے بیرونی گرمی فائدہ پہنچائے گی۔بیلا ڈونا میں ہر ماؤف مقام پر دھڑکن پائی جاتی ہے۔بعض دفعہ تو سارا جسم دھڑکتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔جہاں بھی درد ہو اگر دوا چا نک ہواور اس میں دھڑکن بھی پائی جائے، جھٹکے اور وہ شور سے تکلیف بڑھتی ہو، گرمی کا احساس ہوتو بیلا ڈونا کام آئے گا۔اس میں سنج کا رجحان بھی بہت نمایاں ہوتا ہے۔بیلا ڈونا ان اعصابی ریشوں کی دوا ہے جو وریدوں اور رگوں وغیرہ کے ارد گرد لیٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ان کو طبی اصطلاح میں سرکولر فائمبر ز (Circular Fibres) کہا جاتا ہے۔جہاں بھی سرکولر فائیر زمیں تشیخ ہو گا اگر وہ گرمی سے بڑھے تو بیلاڈونا ایسے شیخ کو دور کرنے میں بہت مؤثر ہے۔بعض دفعہ وضع حمل کے وقت رحم کے منہ کی نالی میں شیخ : جاتا ہے۔بیلاڈونا کی دوسری علامتیں ہوں تو فوراً اثر ظاہر ہوگا ورنہ کوالوفائیم اکثر اس تشیخ کو دور ہو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جن بچوں کی عارضی بیماریوں میں بیلا ڈونا کام آئے ان کی مزمن بیماریوں میں کلکیریا کارب مفید ثابت ہوتی ہے۔جو شیخ حرکت اور جھٹکے سے بڑھ جائے اس کا علاج بیلا ڈونا ہے۔اس کی ایک اور عجیب علامت یہ ہے کہ بیماری کے دوران کھانا کھانے سے طبیعت کچھ سنبھل جاتی ہے یہاں تک کہ اگر پاگل کو بھی کچھ کھلا دیں تو اس کا جوش کچھ دیر کے لئے ٹھنڈا پڑ جائے گا۔یہ علامت فاسفورس اور سورائیٹم میں بھی پائی جاتی ہے۔پاگل کو بھوک لگتی ہے لیکن چونکہ وہ بتاتا نہیں اس لئے اگر اسے کچھ کھانا دیا جائے تو اس کے اندر کی طلب اور بے چینی دور ہو جاتی ہے۔فاسفورس کا مریض بھی سخت بھوکا ہوتا ہے اور کھانا کھانے کے فوراً بعد سے دوبارہ بھوک لگ جاتی ہے۔بیلا ڈونا میں مریض کے دماغ پر خون کا دباؤ زیادہ ہو جائے تو اسے طرح طرح کے نظارے اور جن بھوت نظر آنے لگتے ہیں۔ڈراؤنے خواب مثلاً آگ لگنے کے خواب