ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page xv of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page xv

دیباچه 3 شروع کی۔پھر یہ وی آنا (Vienna) گیا اور وہاں سے ایرلانگن (Erlangen) گیا جہاں 1779ء میں یہ میڈیکل ڈاکٹر بنا اور ڈریسڈن (Dresden) میں پریکٹس شروع کر دی۔چونکہ پریکٹس کے دوران یہ غریبوں پر بہت احسان کرتا تھا اس لئے اس کی آمد زیادہ نہیں تھی۔الہذا اس نے پریکٹس کے ساتھ ساتھ زبانوں کے ترجمے کا کام بھی جاری رکھا۔ایلو پیتھک ڈاکٹر بننے کے گیارہ سال بعد اس نے ہومیو پیتھک طریق علاج دریافت کیا۔چھ سال زیادہ تر اپنے اوپر اور اپنے قریبی عزیزوں پر تجربے کرتا رہا اور 1796ء میں پہلی بارطبی رسالوں میں مضامین کے ذریعے اس نے اپنے ہومیوں پیتھی فلسفہ سے دنیا کو آگاہ کیا۔1810ء میں اس نے پہلی بارا اپنی مشہور عالم طبی کتاب Organon of Rational Medicine شائع کی جسے ہانیمن کا آرگنان کہا جاتا ہے اور 1811ء تا1821ء کے عرصہ میں اس نے میٹریا میڈیکا (Materia Medica) تیار کی۔اس وقت کے تمام روایتی معالجین نے اس کی سخت مخالفت شروع کر دی۔1820ء میں مخالفین کے دباؤ کے نتیجہ میں حکومت نے اس کے طریقہ علاج کو غیر قانونی قرار دے کر اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا لیکن پہلے اس سے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد ہوتا اس نے آسٹریا کے شہزادہ کارل شوارزن برگ (Karl Schwarzenberg) کو لائسنگ (Leipzig) بلا کر کامیابی سے اس کا علاج کیا۔پرنس کو اس علاج سے اتنا فائدہ پہنچا کہ اس نے آسٹریا کے King Friedrich سے درخواست کی کہ ہومیو پیتھی کے خلاف ہر پابندی کو ختم کر دیا جائے اور آئندہ بھی کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔مگر ہانیمن کی بدقسمتی سے یہی شہزادہ ٹھیک ہونے پر فوراً عیاشی اور شراب نوشی میں مبتلا ہو گیا اور اسی سال پھر بیمار پڑا تو ایلو پیتھک علاج شروع کیا لیکن تھوڑی مدت میں ہی دم تو ڑ گیا۔اس کا سارا الزام آسٹریا کی حکومت نے ہانیمن پر تھونپ دیا۔اس کا رعایا پر ایسا سخت رد عمل ہوا کہ اس کی کتابیں جگہ جگہ جلائی جانے