ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 102 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 102

آرسینک آئیوڈائیڈ 102 ہیں۔ناک کی اندرونی سطح متورم اور سخت ہو جاتی ہے حلق اور کان کے درمیان سوزش کی وجہ سے بہرہ پن پیدا ہو جاتا ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ پھیپھڑوں کی ہر قسم کی تکلیفوں اور زخموں کے لئے مؤثر ثابت ہے اسی لئے اسے تپ دق میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔بہت زیادہ مقدار میں بلغم کا اخراج ہوتا ہواور یہ بلغم پھیپھڑوں کے نچلے حصہ میں بنتا ہو سانس کی تکلیف اور کھانسی مزمن ہو جائے تو آرسینک آئیوڈائیڈ کو نہیں بھولنا چاہئے۔لیوپس (Lupus) اور جلد کے کینسر میں بھی بہت مؤثر دوا ہے۔اسی طرح رحم اور یعنی اووری (Ovary) جس میں افزائش نسل کے لئے انڈے بنتے ہیں اس کے کینسر کو اگر ٹھیک نہ بھی کر سکے تو فوری طور پر بڑھنے سے روکتی ہے۔ڈاکٹر کینٹ کے نزدیک تو ہر کینسر کی بڑھوتی کی رفتار فوری طور پر روکنے کے لئے آرسینک آئیوڈائیڈ بہت مفید ہے۔میرا تجربہ ہے کہ ایسی صورت میں آرسینک آئیوڈائیڈ کے ساتھ کچی بوٹی کو استعمال کروانا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔آرسینک آرئیوڈائیڈ مختلف قسم کے ایگزیموں پر بھی اچھا اثر رکھتی ہے۔مثلاً ایسے ایگزیے جن میں جلد بہت خشک ہو اور بڑے بڑے چھلکے اترتے ہوں جن کے نیچے سے زخمی اور چھلی ہوئی جلد ظاہر ہو اور رطوبت نکلتی ہو۔آرسینک آئیوڈائیڈ چنبل (Psorisis) کے علاج میں بھی کام آتی ہے۔اس مرض میں دوائیں عمو ماوقتی آرام پہنچاتی ہیں مکمل شفا نہیں ہوتی۔اگر غدودوں سے بیماری باہر نکالنے کے لئے دوا دیں تو بہت سخت رد عمل ہوتا ہے اور سارا جسم چنبل سے بھر جاتا ہے۔جلد کو ٹھیک کرنے کے لئے دوائی کے استعمال سے بیماری دب کر کسی اور رنگ میں ظاہر ہوتی ہے۔ابھی تک کوئی ایسی دوا سامنے نہیں آئی جو دونوں قسم کے اثرات کو سنبھال لے۔ہاں سلفر اور سورائینم ایک ہزار طاقت میں باری باری دینے سے کسی حد تک فائدہ ہوتا ہے۔ہائیڈرو کو ٹائل (Hydrocotyle) بھی اثر کرتی ہے۔یہ بہت طاقتور دوا ہے جو کوڑھ میں بھی مفید ہے۔آرسینک بھی سورک (Psoric) دواؤں میں