ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 103
آرسینک آئیوڈائیڈ 103 شمار ہوتی ہے جو اندرونی جھلیوں اور جلد کے درمیان اثر دکھاتی ہے۔بعض دواؤں کا انتڑیوں اور جلد سے تعلق ہے اور بعض کا رحم اور جلد سے۔غدودوں اور جلد سے تعلق رکھنے والی دواؤں میں سلفر اور مرکزی بہت نمایاں ہیں۔آرسینک آئیوڈائیڈ کی سفلس کے مختلف مراحل میں بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ میں سر کے پیچھے گدی میں درد اور کمر میں جلن کی علامات پائی جاتی ہیں۔بائیں ٹانگ میں سردی کی لہر دوڑتی ہے اور سنسناہٹ ہوتی ہے۔کلائی کی ہڈی میں لکھتے ہوئے درد ہوتا ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ کا مریض سردی محسوس کرتا ہے اس کے باوجودا سے پسینہ بھی آتا ہے۔اس کی تکالیف بڑھ جائیں تو منتلی بھی شروع ہو جاتی ہے۔سخت پیاس لگتی ہے مگر فاسفورس کی طرح پانی پیتے ہی تھوڑی دیر میں قے ہو جاتی ہے۔معدے میں شدید درد ہوتا ہے جس میں کولو سنتھ کی طرح آگے جھکنے سے آرام آتا ہے، سخت سوزش پیدا کرنے والے اسہال جو صبح کے وقت شروع ہوتے ہیں ، معدہ ہوا سے بھرا رہتا ہے، بھوک بہت لگتی ہے مگر کھا نا جسم کو نہیں لگتا۔طاقت : 30 سے 200 تک