ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 92 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 92

آرنیکا 92 دل کی بیماری میں ایسا درد ہوتا ہے جیسے دل کو شکنجہ میں کس دیا گیا ہے اور مریض گھبرا کر دل پر ہاتھ مارتا ہے۔نبض بے قاعدہ ہوتی ہے، محنت اور مشقت کے بعد دل کی دھڑکن بہت بڑھ جاتی ہے جو آرام کرنے سے ٹھیک ہو جاتی ہے۔مریض نئی جگہ جانے کی خواہش کرتا ہے اور وہ سوچتا ہے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے آرام آجائے گا۔آرنیکا کو اپنڈکس کی تکلیف میں برائیو نیا اور آئرس ٹینیکس (Iris Tenax) کے ساتھ ملا کر دینا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔وضع حمل کی طرح ہر آپریشن سے پہلے آرنیکا 1000 طاقت میں دینا کئی قسم کی پیچیدگیوں سے بچالیتا ہے۔مددگار دوائیں : ایکونائٹ۔اپی کاک دافع اثر دوا کیمفر طاقت : 30 سے سی۔ایم (CM) تک