ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 93
93 24 آرسینک البم ARENICUM ALBUM (Arsenious Acid) آرسینک آرسینک ایک بہت مہلک زہر ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک دفعہ جسم میں سرایت کر جائے تو اس کو کبھی نہیں چھوڑتا۔دس ہزار سال کے بعد بھی اس شخص کی لاش میں اس کے آثار موجود ہوں گے کیونکہ یہ ہڈیوں اور بالوں کا جزو بن جاتا ہے۔آرسینک جو علامات پیدا کرتا ہے ان میں بے چینی سب سے نمایاں ہے۔ایسی بے چینی اگر جسمانی ہو تو رسٹاکس اور ذہنی ہو تو آرسینک دوا ہے۔اس میں ایکونائٹ کی طرح موت کا خوف بھی پایا جاتا ہے مگر ویسی شدت نہیں ہوتی بلکہ بے قراری، بے چینی اور وہم ہوتے ہیں اور مریض سمجھتا ہے کہ اسے کچھ ہونے والا ہے۔بعض عورتوں میں صدموں اور پر سوتی بخاروں (Septic Fevers) کی وجہ سے آرسینک کی علامات پیدا ہو جاتی ہیں اور وہ ہر وقت بے چینی میں مبتلا رہتی ہیں۔اس کا مریض بے حد نازک اور نفیس مزاج ہوتا ہے جو کپڑے کی ذرا سی سلوٹ بھی برداشت نہیں کر سکتا۔کمرے کی سب چیزیں ترتیب اور سلیقے سے رکھتا ہے۔اگر کوئی ذرا بھی چھیڑ دے تو غصہ سے بھڑک اٹھتا ہے۔آرسینک کے مریض کے اخراجات سخت ہد بودار اور متعفن ہوتے ہیں۔پیچش اور اسہال کی رنگت سیاہی مائل ہوتی ہے اور تھوڑی تھوڑی اجابت بار بار ہوتی ہے، بے چینی کی وجہ سے انتڑیوں کی طبعی حرکت متاثر ہوتی ہے اور بہت سے زہر یلے مادے جو قدرتی طور پر نکل جانے چاہئیں وہ جسم میں جذب ہونے لگتے ہیں جن کی وجہ سے بے چینی میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وقفہ وقفہ سے بعض مریضوں کو شیخ کا دورہ