ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 76
ار جینم مینٹیلیکم 76 بھی مفید ہے۔ویسے چھاتی کی تکلیفوں میں جو عموماً کمزوری اور بلغمی مزاج کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں ارجنٹم سے زیادہ ٹینم (Stanum) مفید ہے لیکن اگر کوئی ارجنٹم مٹیلیکم کا مزاجی مریض ہو تو ٹیم کے مقابل پر یہ بہت زیادہ مفید ثابت ہوگی۔اور عالم میلیالیکم میں وقت سے بہت پہلے ارجنٹم بڑھاپے کے آثار ظاہر ہوتے ہیں۔بیس پچیس سال کی عمر میں ہی منہ جھریوں سے بھر جاتا ہے۔وقت سے پہلے ظاہر ہونے والے بڑھاپے میں سارسا پر یلا چوٹی کی دوا ہے۔چینینم آرس (Chininum Ars) میں بھی وقت سے پہلے آنے والا بڑھاپا نمایاں ہوتا ہے مگر چینینم آدرس کا بے وقت کا بڑھا یا لمبی اور گہری بیماریوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔جگر اور تلی جواب دے جاتے ہیں۔سارسا پر یلا میں جلد سکڑ کر بالکل چرمر ہو جاتی ہے۔ارجنٹم مٹیلیکم میں پیٹھ کے بل لیٹنے سے دھڑکن زیادہ محسوس ہوتی ہے۔اس کا تعلق پھیپھڑوں میں پانی کے اجتماع سے بھی ہے۔پھیپھڑوں میں بلغم یا پانی بھرا ہو تو پیٹھ کے بل لیٹنے سے وہ ان تمام خلاؤں میں بھر جاتا ہے جن میں سانس کی ہوا بھرنی چاہئے۔بیٹھنے یا کھڑا ہونے پر یہ پانی پھیپھڑے کے اوپر کے حصہ سے نچلے حصہ کی طرف اتر جاتا ہے جس سے مریض سانس لینے میں کچھ آسانی محسوس کرتا ہے۔عورتوں میں حمل کے دوران دل کی دھڑکن زیادہ ہو جاتی ہے۔کبھی کبھی اچانک دل بہت شدت سے دھڑ کنے لگتا ہے۔ایسی صورت میں ارجنٹم میٹیلیکم خدا کے فضل سے بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ا ارجنٹم میٹیلیکم کی تکلیفوں میں چھونے سے اور دن کے بارہ بجے اضافہ ہو جاتا ہے۔کھلی ہوا میں اور رات کو لیٹنے سے کھانسی میں کمی واقع ہو جاتی ہے لیکن دیگر جسمانی عوارض میں لیٹنے سے تکلیفیں بڑھتی ہیں۔دافع اثر دوائیں: مرک سال۔پلسٹیلا طاقت : 30 سے سی ایم (CM) تک