ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 75 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 75

75 پیشاب ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں البیومن آ رہی ہے۔اگر شوگر آئے تو اکثر ایسے مریضوں کولسی کی طرح پیشاب آتا ہے اور بہت زیادہ ہوتا ہے۔ایسے بچے جو بچپن سے ہی ذیابیطس کا شکار ہو جائیں ان میں یہ علامت ملتی ہے۔اس میں ارجنٹم میٹیلیکم تب مفید ثابت ہوگی جب وہ مریض کی عمومی مزاجی دوا ہو۔ایسے مریض جنہیں ذیا بیطس ہو اور گردے جواب دے رہے ہوں اور ان کا رات کو بستر میں پیشاب نکل جاتا ہو تو ان سب عوارض کے لئے ارجنٹم مٹیلیکم مفید ہے۔ارجنٹم میٹیلیکم میں غیر معمولی کمزوری ا احساس پایا جاتا ہے۔سارا بدن اندرونی طور پر بے حد کمزور محسوس ہوتا ہے۔بدن بے جان سا ہو جاتا ہے۔اس گہری تھکاوٹ کا علاج ارجنٹم میٹیلیکم۔سیم زیادہ بولنے اور گانے والوں کے لئے بھی مفید دوا ہے۔آواز کے بیٹھ جانے میں یہ دوا بہت شہرت رکھتی ہے۔اس میں آواز بعض دفعہ بالکل بند ہو جاتی ہے۔جوں جوں کوئی بولے آواز غائب ہوتی جائے گی۔بعض اور دواؤں میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے لیکن ان میں تفریق کرنا مشکل امر نہیں ہے۔مثلاً رسٹاکس کے مریض بولنا شروع کریں تو آواز شروع میں بیٹھی ہوئی معلوم ہوتی ہے لیکن بولتے رہنے سے رفتہ رفتہ آواز صاف اور بہتر ہوتی جائے گی۔اگر بولنے سے تکلیف کم ہونے کی بجائے بڑھتی جائے تو عموماً بوریکس (Borax) استعمال ہوتی ہے لیکن اگر مریض مزاجی طور پر ارجنم میٹیلیکم کا ہوتو یہ بوریکس سے بہت زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔ارجنٹم میٹیلیکم میں حجرہ میں شدید در داورسوزش نمایاں ہوتے ہیں۔ہنسنے سے کھانسی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔یہ علامت فاسفورس میں بھی بہت نمایاں ہے۔اگر فاسفورس سے فائدہ نہ ہو تو ارجنم مٹیلیکم دینی چاہئے۔ارجنٹم میٹیلیکم کے مریضوں کو سردی کی وجہ سے نزلہ زکام ہو جاتا ہے اور گلے پر اثر پڑتا ہے، سینہ کے بالائی حصہ میں دکھن کا احساس ہوتا ہے، دو پہر کے وقت بخار ہو جاتا ہے، سینہ میں شدید کمزوری اور بائیں جانب پسلیوں میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ارجا ارجنٹم میٹیلیکم پھیپھڑوں کی تکلیف میں