حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 708
658 Love For All Hatred For none یعنی سب کے ساتھ پیار کرو نفرت کسی سے نہ کرو ۶۶؎ ۱۹۸۰ء میں حضور نے پورے یورپ میں محبت کا پیغام دیا اور سوئٹزرلینڈ میں اس ارادے کا اظہار کیا کہ حضور محبت کا سفیر بن کر سارے یورپ میں محبت کا پیغام دینے نکلے ہیں فرمایا :۔” میں یورپی ممالک کا یہ دورہ اس لئے کر رہا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کو اسلام کی طرف سے امن کا پیغام دوں اور قیام امن کی حقیقی راہ انہیں بتاؤں چنانچہ میں جس ملک میں بھی جاتا ہوں لوگوں کو یہی یقین دلانے کی کوشش کرتا ہوں کہ انسانیت کی بقاء کی خاطر ایک دو سرے سے محبت کرنا سیکھو۔اس لئے میں محبت کے ایک سفیر کی حیثیت سے یہ دورہ کر رہا ہوں " ۶۷؎ انگلستان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :۔" میں ایک مذہبی آدمی ہوں میں سیاست میں دخل نہیں دینا چاہتا۔میرا پیغام اسلام کا پیغام ہے۔اسلام کہتا ہے انسان انسان میں کوئی فرق نہیں ہے۔اسلام ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ بلا استثناء ہر انسان سے محبت کرو اور اس کے حقوق غصب نہ کرد۔۔۔اس بنیادی اصل پر عمل پیرا ہو نفرت کسی سے نہیں محبت سب کے لئے " اور اسی لئے میں کہتا ہوں کسی اور کی طرف نہ دیکھو قرآن کی طرف آو ۶۸ حضور نے ہالینڈ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تیسری عالمگیر تباہی حضور کی اس تحریک کے ذریعے مل سکتی ہے فرمایا :۔" ” دنیا بڑی تیزی سے ایک تیسری عالمگیر تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے اس تباہی کو محبت و پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ انسانوں کے دل جیت کر اور خدائے واحد کے ساتھ ان کا تعلق قائم کر کے روکا جا سکتا