حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 676
626 سب سے زیادہ صحت مند انسان تھے۔جب محمد رسول اللہ مال کے وصال کے بعد صحابہ کو ایران سے جنگ کرنا پڑی تو حضرت ابو بکر ہیں انہوں نے سرحدوں پر حضرت خالد بن ولید کو ایرانیوں کے مقابلہ کے لئے بھیجا۔ان کے پاس صرف ۱۸ ہزار سپاہی تھے جنہیں ایران کی ایک لاکھ اور کبھی اسی ہزار تازہ دم فوج کا مقابلہ کرنا تھا۔حضرت خالد بن ولید کے زیر کمان قریباً پانچ لڑائیاں لڑی گئیں۔حالت یہ تھی کہ ہر دو گھنٹہ کے بعد تازہ دم ایرانی فوج آگے آجاتی تھی۔اس طرح ایرانی فوج دن بھر میں صرف دو گھنٹہ تلوار چلاتی تھی جبکہ مسلمان فوج کو مسلسل آٹھ گھنٹہ تلوار چلانی پڑتی تھی۔اس سے ظاہر ہے کہ مسلمان سپاہی ایرانیوں سے چار گنا زیادہ صحت مند تھے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحم کے نتیجہ میں ایسا ممکن کر دکھایا تھا۔تمہیں بھی اسلام کے دشمنوں کے خلاف اخلاقی اور روحانی جنگیں جیتی ہیں۔تم کو ان جنگوں کے لئے پوری طرح مسلح ہونا چاہئے اسی لئے میں کہتا ہوں قرآن پڑھو، اسلام پر عمل پیرا ہو اور علم حاصل کرو۔تم اپنی کوشش ، مجاہدہ اور دعاؤں کے نتیجہ میں کامیاب ہو گے ؟ اللہ سائیکل سفر اور سروے بعض مصلحتوں کے تحت جن میں سے ایک ورزش اور جسمانی نشوونما سے متعلق ہے حضور نے شروع خلافت سے ہی خدام الاحمدیہ کے لئے سائیکل سفر اور سائیکل سروے کا منصوبہ بنایا اور خدام کو سائیکل سواری کی طرف توجہ دلائی۔حضور نے خدام کو اپنے اپنے علاقوں میں مختلف دیہاتوں کی طرف سائیکل پر سفر کرنے اور وہاں سروے کرنے کا ارشاد فرمایا تاکہ وہاں کے ضروری اعداد و شمار کو اکٹھا کیا جائے اور ان اعداد و شمار کو بنیاد بنا کر وہاں دعوت الی اللہ اور خدمت خلق کے پروگرام بنائے جائیں حضور نے خدام کو سائیکلوں پر سفر کر کے سالانہ اجتماع پر شامل ہونے کی تحریک فرمائی۔