حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 591 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 591

540 مزید برآں مجھے کام کرنے کے لئے فوری طور پر تھیں ڈاکٹروں کی ضرورت ہے اور اساتذہ اس کے علاوہ ہیں۔یہ بھی مجھے فکر نہیں کہ رضا کار واقف ملیں گے یا نہیں ملیں گے۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا منشاء ہے کہ یہاں کام کیا جائے۔جس چیز کی مجھے فکر ہے اور آپ کو بھی ہونی چاہئے وہ یہ ہے کہ محض خدا کے حضور مالی قربانی پیش کر دینا کوئی چیز نہیں جب تک وہ مقبول نہ ہو۔اس واسطے آپ بھی دعا کریں اور میں بھی کروں گا کہ یہ سعی مشکور ہو۔خدا تعالیٰ اس حقیر سی قربانی کو قبول فرمائے ہس نصرت جہاں منصوبہ کے تحت کھلنے والے سکول اور ہسپتال حضور نے جلسہ سالانہ ۱۹۸۰ء کے موقع پر فرمایا:۔" نصرت جہاں سیکیم کو اللہ تعالیٰ نے ایسی عظیم الشان کامیابی عطا کی ہے کہ ساری دنیا کے دماغ مل کر بھی اس کا تصور نہیں کر سکتے " س حضرت خلیفة المسیح الثالث" کے دور خلافت میں کھلنے والے سکولوں اور ہسپتالوں کی ہے فہرست درج ذیل ہے۔سکولوں کی فہرست سیرالیون (SIERALEON) احمد یہ سیکنڈری سکول روکو پور (1) (Ahmadiyyya Secondary school Rokupr) نصرت جہاں سیکنڈری سکول ماسنگبی (2) (N۔J۔Secondary School Masingbi) ٹمیوڈو گرلز سیکنڈری سکول ٹمبوڈو (3) (Tumbodo Girls Secondary School Tumbodo)