حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 548
495 ק باقی تھی حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کے عہد خلافت میں اس پر از سر نو کام شروع ہوا۔پرتگیزی زبان میں حضرت مصلح موعود کے زمانہ میں ترجمہ مکمل ہو گیا تھا اور نظر ثانی باقی تھی لیکن حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " کے دور میں اس پر از سر نو کام شروع ہوا۔سپرانٹو زبان میں ترجمہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کے دور میں ہوا اور 1999ء میں پہلی بار جماعت ہالینڈ سے طبع کروایا گیا۔یو روبا زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کے دور میں مکمل ہوا اور ۱۹۷۶ء میں نائیجیریا سے شائع ہوا۔سواحیلی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کا دوسرا ایڈیشن ۱۹۷۱ء میں پاکستان سے اور جون ۱۹۸۱ء میں مشرقی اور وسطی افریقہ سے شائع ہوا۔گورمکھی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے دور میں مکمل ہوا۔ہندی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے زمانہ میں شروع ہوا۔نجمین زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " کے زمانہ میں شروع ہوا اور ایک دو پاروں کی اشاعت بھی ہوئی۔مشهد هی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے زمانہ میں مکمل ہوا البتہ نظر ثانی خلافت رابعہ میں مکمل ہوئی۔بنگالی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کے زمانہ میں مکمل ہوا البتہ نظر ثانی باقی تھی۔اٹیلین زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے زمانے میں شروع ہوا۔چینی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے زمانے میں شروع ہوا۔