حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 23 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 23

23 ولادت باسعادت حضرت مرزا ناصر احمد (خلیفۃ المسیح الثالث) کی پیدائش الہی نوشتوں کے مطابق ۱۵ اور ۱۶ نومبر ۱۹۰۹ء کی درمیانی شب کو قادیان ضلع گورداسپور (پنجاب) ہندوستان میں ہوئی اس موقع پر قادیان سے شائع ہونے والے اخبار ”الحکم“ نے ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء میں یہ خبر دی :- ساقیا آمدن عید مبارك بادت اللہ تعالٰی نے اپنے فضل و کرم سے صاحبزادہ والا تبار مرزا محمود احمد کے مشکوئے معلی میں ۱۵ نومبر کی رات کو جس کی صبح ۱۶ نومبر ہے، بیٹا عطا فرمایا ہے۔اللہ تعالی اس مولود مسعود کو اپنے مقدس جد امجد کے کمالات و اخلاق کا پورے طور پر وارث بنائے اور بفضلہ ذیل الہامات کا مصداق ہو۔۱۶ ستمبر ۱۹۰۷ء بوقت شام إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ۔ہم تجھے ایک حلیم لڑکے کی خوش خبری دیتے ہیں۔۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَلِيم - يَنْزِلُ مَنْزِلَ الْمُبَارَكِ ۹ اکتوبر ۱۹۰۷ء سَاهَبُ لَكَ غَلَامًا ذَكِبًا - رَبِّ هَبْ لِي ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ اسْمُهُ يَحْيَى - مظہر الحق والعلا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی اور حضرت سیدہ ام ناصر محمودہ بیگم نور اللہ مرقدھا کے آپ فرزند اکبر تھے آپ کا وجود اپنے آباؤ اجداد اور والدین کی دعاؤں کا ثمرہ تھا۔چونکہ آپ کی دادی حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم نے آپ کو بچپن ہی سے اپنی آغوش محبت میں لے کر اپنا بیٹا بنا لیا تھا اس لئے آپ ہمیشہ انہیں ہی اپنی ماں سمجھتے تھے۔