حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 319
304 پر سے اہزار روپیہ کا خرچ اندازہ ہے۔میں مخلصین کو ایک دفعہ پھر پکارتا ہوں کہ وہ آگے بڑھیں اور اس رقم کو جلد پورا کر دیں۔خاکسار مرزا ناصر احمد نائب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ (نوٹ : مجلس انصاراللہ کے صدر اس زمانہ میں حضرت مصلح موعود خود تھے) چنانچہ آپ کی تحریک پر مخلصین جماعت نے مزید قربانیاں دیں اور اس طرح آپ کے عہد میں انصار اللہ کا دفتر تعمیر ہوا۔سالانہ اجتماعات رض خلیفہ وقت حضرت مصلح موعود نے آپ کو انصار اللہ کی قیادت تفویض کرتے وقت اس خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ آپ خدام الاحمدیہ کے اجتماع کی طرز پر انصار الله کے بھی اجتماع شروع کروائیں۔چنانچہ ابھی آپ کو انصار اللہ کا صدر بنے ہوئے ایک سال کا عرصہ ہوا تھا کہ آپ ۱۹۱۸ نومبر ۱۹۵۵ء کو مجلس انصار اللہ کا پہلا سالانہ اجتماع منعقد کروانے میں کامیاب ہو گئے اور اس میں حضرت مصلح موعود کی خواہش کے مطابق کھیلوں پر کم زور دیا گیا اور درس قرآن و حدیث اور کتب مسیح موعود کے علاوہ نمازوں، دعاؤں اور تربیتی پروگراموں کا خاص اہتمام کیا گیا۔حضرت مصلح موعود نے اپنے ۲۰ نومبر ۱۹۵۵ء کے خطاب میں جو حضور نے خدام الاحمدیہ کے اجتماع پر فرمایا تھا انصار کے پروگرام کی تعریف فرمائی۔۱۹۵۵ء کے بعد سے سالانہ اجتماع کا سلسلہ مستقل طور پر جاری ہو گیا جس میں مجالس کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی اور خلیفہ وقت کے خطابات کا خاص طور پر اہتمام کیا جانے نگا۔رض مرکزی اجتماعات کے علاوہ آپ نے علاقائی سطح پر بھی اجتماعات منعقد کروانے شروع کئے جن میں یا خود شرکت فرماتے یا معركة الاراء پیغامات بھجواتے۔نمونتا آپ کا