حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 304
289 ماہنامہ خالد کا اجراء اگرچه مجلس خدام الاحمدیہ کے قیام کو چودہ برس کا عرصہ گزر چکا تھا لیکن ابھی تک مجلس کا اپنا کوئی جریدہ نہ تھا چنانچہ آپ کے زمانے میں ہی مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے ترجمان ماہنامہ خالد" کا اجراء اکتوبر ۱۹۵۲ء کو ہوا۔۳۲ ابتدائی ایام میں صاحبزادہ صاحب کی قیادت میں خدام الاحمدیہ کی کار کردگی پر ایک رپورٹ خدام الاحمدیہ کے قیام کے ابتدائی سالوں سے ہی جس روح کے ساتھ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ قادیان نے کام کرنا شروع کیا اس کی ایک جھلک خدام الاحمدیہ کی سالانہ رپورٹ بابت ماہ فروری ۱۹۴۱ء/ تبلیغ / ۱۳۲۰ بهش تا ماه فروری ۱۹۴۲ء / تبلیغ /۱۳۳۱ بهش میں نظر آتی ہے جو کہ درج ذیل ہے۔" خدائے قدوس اور حمید ہی کی سب تعریف ہے کہ اس نے محض اپنے فضل و احسان سے اپنے ناچیز خدام کو ”خدام الاحمدیہ " کی زندگی کے چوتھے سال میں خدمت دین و خدمت خلق کی توفیق عطا فرمائی۔اللہ ہی کی عنایت سے ہمیں تو سو ستائیس (۹۲۷) مریضوں کی عیادت و خدمت اور پانچ سو چودہ (۵۱۴) معذوروں اور حاجت مندوں کی حاجتوں کے پورا کرنے ، انہیں (۱۹) جنازوں کے انتظام اور چودہ (۱۴) گمشدگان کی تلاش کی توفیق ملی۔اللہ ہی کی مدد سے بائیں نئے مقامات پر مجالس کا قیام ہوا۔اللہ ہی کے فضل سے متعدد ” بے راہ راہوں پر ۶۱۳۲۷ مکعب فٹ مٹی ڈال کر انہیں قابل استعمال بنایا گیا۔اللہ ہی نے ہمارے ۱۶۲۲۔افراد کو ایک نظام کے تحت کتب حضرت مسیح موعود الصلو