حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 303
288 ربوہ کا پہلا جلسہ سالانہ قیام پاکستان کے کے بعد جماعت احمدیہ کے مرکز جدید ربوہ میں پہلا جلسہ ۱۵ ۱۶ ۱۷ اپریل ۱۹۴۹ء کو منعقد ہوا یہ وہ وقت تھا جب کہ ربوہ محض کلر اٹھی زمین کا ایک بے آب و گیاہ قطعہ تھا اس میں ابھی نہ کوئی سڑک تھی۔نہ کوئی عمارت۔پینے کا پانی بھی بہت دور سے لانا پڑتا تھا۔اس لئے بڑے وسیع انتظامات کی ضرورت تھی چنانچہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے تربیت یافتہ رضا کاروں کے لئے اپیل کی۔مورخ احمدیت مولوی دوست محمد صاحب شاہد لکھتے ہیں:۔"چونکہ جلسہ کے انتظامات کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے سینکڑوں رضاکاروں کی بشدت ضرورت تھی اس لئے صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ مرزا ناصر احمد صاحب نے بذریعہ الفضل اپیل کی کہ خصوصاً فرقان فورس کے تربیت یافتہ نوجوان جو نظام سلسلہ کے تحت کام کر چکے ہیں زیادہ سے زیادہ جلسہ میں شامل ہوں اور ۱۳۔اپریل کو ربوہ پہنچ کر دفتر خدام الاحمدیہ میں اطلاع دیں تا کہ ان کی ڈیوٹی لگائی جا سکے سی دفتر خدام الاحمدیہ کی تعمیر حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے خدام الاحمدیہ کے دور ثانی کا ایک کارنامہ ربوہ میں مجلس کے دفتر کی تعمیر ہے۔مرکزی دفتر کی بنیاد حضرت مصلح موعود نے ۶ فروری ۱۹۵۲ء کو رکھی اور ۵ اپریل ۱۹۵۳ء کو دفتر اپنی عمارت میں منتقل ہو گیا۔حضرت مصلح موعود " نے اس کا افتتاح فرمایا اور مجلس کے دفتر بنانے پر خوشنودی کا اظہار فرمایا۔اس رض