حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 583
532 "پاکستان میں مجھے دو سو (۲۰۰) ایسے مخلصین کی ضرورت ہے جو پانچ ہزار روپیہ فوری طور پر ادا کریں۔فوری سے میری مراد چند مہینوں کے اندر ادا کرنا ہے۔۔۔۔اور دو سو ایسے مخلصین کی ضرورت ہے جو دو ہزار کا وعدہ کریں اور ایک ہزار فوری ادا کر دیں اور۔۔۔۔باقی کی رقم تین سال پر پھیلا کر سہولت کے ساتھ ادا کریں۔نیز ایک ہزار ایسے مخلصین کی ضرورت ہے جو پانچ صد فی کس ادا کریں۔یہ تینوں گروہ صف اول صف دوم صف سوم کے ہوں گے ۲۵۔اسی طرح حضور نے فرمایا:۔وو " " حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ تمام اقوام عالم کو رسول کریم میں کے جھنڈے تلے ایک وحدت میں منسلک کرنے کے لئے اس وقت جو عظیم مہم جاری ہے اس کا ایک محاذ مغربی افریقہ ہے جہاں پر خلافت حقہ کے ذریعے آسمانی نشانات اور الہی تائید و نصرت کے بہت سے نشانات ظاہر ہو رہے ہیں۔اس وقت غلبہ اسلام کی مہم جس اہم اور نازک دور سے گزر رہی ہے اس کا یہ تقاضا ہے کہ ہم مالی اور جانی میدان میں انتہائی قربانیاں پیش کریں تاکہ جو کامیابی ہمارے لئے مقدر ہے اور جس کے آثار ہمیں اب نظر آ رہے ہیں اسے ہم بہت جلد اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر سکیں، اس حضور نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ کل جماعت نصرت جہاں ریزرو فنڈ میں اتنی رقم دے دے جتنے سال حضرت مصلح موعود کی خلافت کے بنتے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔افریقہ میں لڑی جانے والی جنگ کو جیتنے کے لئے ہم پر بہت بھاری ذمہ داری بھائد ہوتی ہے۔اس سلسلہ میں بہت ساری باتیں پہلے بیان کر چکا ہوں مثلاً نصرت جہاں ریزرو فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ہمیں ڈاکٹروں کی