حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 554 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 554

501 (Dew Line) کہلاتی ہے یہ قطب شمالی سے ۱۴۰۰ میل جنوب میں ہے اس ڈیو لائن کے ساتھ ساتھ مشرق سے مغرب تک فاصلہ فاصلہ پر کچھ اطلاعاتی سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جو آرکٹک علاقہ میں روس کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہیں اور اطلاعات بھجواتے ہیں اس کرہ زمہریر کے برفانی ویرانے میں ان اطلاعاتی سیشنز کے عملہ کے واسطے بڑی بڑی لائبریریاں قائم کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنا فارغ وقت مطالعہ کرنے میں گزار سکیں، اسی طرح بعض اطلاعاتی سٹیشنوں کے قریب اسکیموز کے بچوں کو تعلیم دینے کے لئے کینیڈین حکومت نے سکول کھولے ہوئے ہیں چنانچہ کیلگری کی جماعت احمدیہ مکرم حمید اللہ شاہ کے ذریعہ حکومت کے ساتھ خط و کتابت کر کے ان سٹیشنوں میں سے بیشتر سٹیشنوں کی لائبریریوں میں انگریزی ترجمہ قرآن مجید کے نسخے رکھوانے میں کامیاب ہو چکی ہے علاوہ ازیں اسکیمو بچوں کے سکولوں کی لائبریریوں میں بھی قرآن مجید کے نسخے کثیر تعداد میں رکھوا دیئے گئے ہیں۔ڈیولائن سے بھی ۸۵۰ میل شمال میں ایک تحقیقاتی مرکز قائم ہے وہاں سے قطب شمالی صرف ۵۵۰ میل دور ہے یہ انسانوں کی انتہائی مختصر آبادی ہے اس کے بعد برف ہی برف ہے انسان کا نام و نشان نہیں اس آخری آبادی میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل۔سے قرآن مجید با ترجمہ کے نسخے پہنچا دیئے گئے ہیں۔اس طرح کینیڈا کے شمال میں انسانی آبادی کے آخری کنارہ تک پہلی بار قرآن مجید پہنچانے کا انتظام ہوا ہے۔جو اسکیمو بچے سکولوں میں تعلیم حاصل کر کے جوان ہوں گے ان کے مطالعہ کے لئے قرآن مجید کے نسخے پہلے موجود ہوں گے اور ظہور اسلام کے بعد پہلی مرتبہ اسکیموز کے درمیان تبلیغ اسلام کی راہ ہموار ہو گی"۔