حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 553 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 553

500 امسال افریقہ کے ۵ ممالک کے ۳۱ ہوٹلوں میں ۲۸۶۷ قرآن مجید رکھوائے گئے ہمارا عزم یہ ہے کہ دنیا کے ہر ہوٹل کے کمرے میں قرآن مجید رکھوائیں ۶۹؎ ے۔انسانی آبادی کے آخری کنارہ تک قرآن کریم کی اشاعت • حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالٰی نے دورہ مغرب ۱۴۰۰ھ (۱۹۸۰ء) کے دوران فرمایا :- " خدا تعالیٰ کے فضل سے کیلگری میں ایک بہت ہی مخلص و فدائی اور مستعد جماعت قائم ہے۔۔۔اس جماعت نے۔۔۔قرآن مجید کی اشاعت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور نہ صرف اس حصہ کینیڈا کے آباد علاقے میں بلکہ انتہائی شمال کے غیر آباد برفانی علاقوں میں جہاں صرف اطلاعاتی چوکیوں کا عملہ رہتا ہے یا خال خال اسکیموز کی بستیاں ہیں قرآن مجید کے انگریزی ترجمہ کے نسخے تقسیم کر کے اور اطلاعاتی مرکزوں کی لائبریریوں میں انہیں رکھوا کر قطب شمالی کی سمت میں آخری انسانی بستی تک قرآنی پیغام کی اشاعت کا کارنامہ سرانجام دینے کی توفیق پائی ہے۔دراصل کینیڈا کا ملک دو حصوں میں منقسم ہے ایک حصہ نارمل ٹیریٹری کہلاتا ہے اور دوسرے کو آرکٹک سرکل کہتے ہیں ان دونوں علاقوں کو ایک لائن تقسیم کرتی ہے جو آرکٹک لائن کہلاتی ہے۔نارمل ٹیریٹری باقاعدہ آباد ہے اور انتظامی صوبوں میں منقسم ہے جب کہ آرکٹک سرکل کا علاقہ قطب شمالی کے قریب ہونے کی وجہ سے برف سے ڈھکا رہتا ہے اور غیر آباد ہے اس میں صرف کہیں کہیں وہاں کے قدیم باشندوں (جو اسکیموز کہلاتے ہیں) کی چھوٹی چھوٹی بستیاں ملتی ہیں۔آرکٹک لائن سے اڑھائی سو میل شمال میں آرکٹک سرکل کے اندر مغرب سے مشرق تک ایک لائن قائم کی گئی ہے جو ڈیو لائن