حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 462 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 462

407 پندرہواں سال (۱۹۷۹ء) ۱۹۷۹ء کا سال اللہ تعالیٰ کے خاص نشانوں کا ظہور کا سال ثابت ہوا۔ایران میں شہنشاہیت کے خاتمہ سے حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی تزلزل در ایوان کسری فتاد " ۲۵ کا ایک بار پھر ظہور ہوا۔احمدیہ مشن ہاؤس کیلیگری (کینیڈا) کا افتتاح عمل میں آیا۔چین میں قرطبہ کے قریب مسجد اور دار التبلیغ کے لئے جگہ خریدی گئی۔جاپان میں دوسرا مشن یو کو ہاما میں قائم ہوا۔اس سال گھانا سے دس ہزار ، ہانگ کانگ سے ایک ہزار اور امریکہ سے ہیں ہزار کی تعداد میں انگریزی ترجمہ قرآن شائع ہوا اور دس لاکھ کی اشاعت کا منصوبہ بنایا کیا۔اس سال جماعت احمدیہ کے مایہ ناز فرزند ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو حضرت خلیفہ" المسیح الثالث کی دعا سے فزکس میں نوبل انعام ملا اور جماعت کے بارہ میں حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی پوری ہوئی جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ :۔"میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ وہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو tt سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔حضور نے اس سال تعلیمی منصوبے کا اعلان فرمایا اور اسے صد سالہ احمدیہ جو بلی منصوبے کا ایک حصہ قرار دیا اور فرمایا کہ غلبہ اسلام کی آسمانی مہم سے اس کا گہرا تعلق ہے۔حضور نے تعلیمی وظیفہ کمیٹی بھی تشکیل دی اور ڈاکٹر سلام صاحب کو اس کا صدر مقرر فرمایا۔سری نگر (کشمیر) جہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر موجود ہے میں بھی اسی سال مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی۔ناروے میں مسجد کے لئے زمین خریدی گئی۔اس سال نائیجیریا میں اوگن سٹیٹ" کے علاوہ اویو سٹیٹ" (آبادان) سے بھی وائس آف اسلام کے نام سے پروگرام نشر ہونا شروع ہوا گیمبیا سے ماہنامہ الاسلام"