حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 458 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 458

403 یہ براعظم امریکہ کا پہلا دورہ تھا۔حضرت مسیح موعود نے امریکہ میں تبلیغ دین کی مشکلات کے باعث فرمایا تھا کہ " میں اس بات کو صاف صاف بیان کرنے سے رہ نہیں سکتا کہ یہ ee میرا کام ہے دوسرے سے ہرگز ایسا نہیں ہو گا جیسا مجھ سے، یا جیسا اس سے جو میری شاخ ہے اور مجھ ہی میں داخل ہے؟ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں حضور کا وجود ہی ایسا تھا جو اس اہم خدمت کو حضرت مسیح موعود کی جانشینی میں شروع کر سکتا تھا۔چنانچہ حضور نے امریکہ واشنگٹن ڈیٹن، نیوریاک اور نیو جرسی کا دورہ فرمایا اور ان کے جلسہ ہائے سالانہ پر خطابات فرمائے۔حضور نے جماعت کو کمیونٹی سنٹر بنانے اور ان میں پھلدار پودے لگانے کی تحریک بھی فرمائی۔حضور کینیڈا بھی تشریف لے گئے جہاں حضور کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس دورہ کے دوران حضور نے یورپ میں مسجد ناصر" گوٹن برگ (سویڈن) کا افتتاح فرمایا اور ڈنمارک ، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ اور انگلستان کی جماعتوں کا دورہ بھی فرمایا اور مغربی دنیا میں اسلام کی نشر و اشاعت کے دائرہ میں توسیع فرمائی۔اسلام کی اشاعت کے نظام کو زیادہ موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے امریکہ اور کینیڈا کے مبلغین کو نصائح فرمائیں اس سال کینیڈا سے احمد یہ گزٹ شائع ہونا شروع ہوا۔معلمين اس سال وقف جدید کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے حضور نے وقف جدید کی تحریک فرمائی اور ان کے لئے تین ماہ کا شارٹ کورس مقرر فرمایا۔جماعت جس دور میں داخل ہو چکی تھی اس کے مناسب حال حضور نے مشاورت میں فقہ احمدیہ کی تدوین کی قرار داد منظور فرمائی۔ملکی حالات کے باعث اس سال انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کے لئے ایک ایک روزہ اجتماعات ہوئے، جنہیں مسجد اقصیٰ میں منعقد کیا گیا۔ربوہ میں وسعت مکانی کے سلسلہ میں حضور نے مسجد مبارک کی توسیع اور اپنی رہائش کے ساتھ گیسٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔