حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 459
404 اس سال حضرت بانی سلسلہ کی بیان فرمودہ تفسیر سورۃ یونس تا کہف شائع ہوئی اور نائیجیریا سے یوروبا" زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہوا نیز نائیجیریا میں جماعت کی طرف سے تراجم قرآن کی نمائش کا انتظام کیا گیا۔اس سال بعض لوگوں کی طرف سے پندرھویں صدی کے مجدد کے بارے میں سوال اٹھایا گیا۔حضور نے حضرت مسیح موعود کی تعلیمات کی روشنی میں یہ واضح فرمایا کہ مسیح موعود کا زمانہ ایک ہزار سال تک ممتد ہے اور اس لئے حضرت مسیح موعود علیه السلام مجدد الف آخر ہیں اور خلیفہ المسیح ہی اب اپنے مطاع کی متابعت میں مجدد ہوتا ہے۔مسجد بیرونی ممالک گیمبیا (مغربی افریقہ) میں گر پیلسی اور شمالی میں دو مساجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔جنوبی امریکہ میں گی آنا کے مقام پر مسجد کا افتتاح ہوا، مغربی افریقہ میں بینن میں کا سنگ بنیاد رکھا گیا نیز پینگاڈی (مالا بار۔انڈیا) میں مسجد کا افتتاح ہوا، انگلستان میں ہڈرزفیلڈ میں مسجد کا افتتاح بھی اسی سال ہوا، پونچھ کشمیر میں مسجد احمد یہ بڑھانوں کا بھی سنگ بنیاد اس سال رکھا گیا۔نصرت جہاں کے تحت قائم ہونے والے سکولوں، کالجوں اور ہسپتالوں میں بھی مسلسل ترقی ہوتی رہی۔تیرھواں سال (۱۹۷۷ء) حضور کی خلافت کے تیرھویں سال ۱۹۷۷ء میں حضور کی اجازت سے ملکہ انگلستان کی سلور جوبلی کے موقع پر جماعت کی طرف سے ملکہ کو "قرآن کریم" کا تحفہ پیش کیا گیا لندن میں جماعت کے زیر انتظام ہستی باری تعالٰی کے موضوع پر مختلف مذاہب کے نمائندوں کی مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔ہڈرزفیلڈ (انگلستان) میں مسجد احمدیہ کا افتتاح ہوا تنزانیہ کے جنوبی صوبہ نیوالہ میں مشن ہاؤس کا قیام ہوا۔امریکہ کی مجلس خدام الاحمدیہ کا پہلا سالانہ اجتماع ہوا۔کینیڈا میں احمدیہ مساجد کی