حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 343
328 اشاعت کے لئے ۱۹۵۸ء میں ادارۃ المصنفین قائم فرمایا اور اس کے کام کی نگرانی کے لئے کچھ ڈائریکٹرز مقرر فرمائے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب بھی اس ادارہ کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے اور مسلسل سات سال اس ادارہ کی سرپرستی فرمائی۔ادارہ کے منیجنگ ڈائریکٹر مکرم ابوالمنیر نور الحق صاحب بیان کرتے ہیں:۔" رم ۱۹۵۸ء میں حضرت مصلح موعود نے ادارۃ المصنفین کا قیام فرمایا تا قرآن مجید حدیث اور فقہ و تاریخ کے لٹریچر کی اشاعت کی جائے۔حضور نے ادارہ کے سات ڈائریکٹر مقرر فرمائے ان سات میں سے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ایم اے (آکسن) پرنسپل تعلیم الاسلام کالج بھی ایک تھے۔ان ڈائریکٹر ان کی ہر سال حضرت مصلح موعود تجدید فرماتے تھے۔حضرت صاحبزادہ صاحب موصوف خلیفہ المسیح الثالث منتخب ہونے تک ادارہ کے ڈائریکٹر رہے۔خاکسار منیجنگ ڈائریکٹر تھا۔آپ نے میری ہر کام میں راہنمائی فرمائی۔ادارہ کے جملہ اجلاسوں میں تشریف لاتے اور ادارہ کے کاموں میں پوری دلچسپی لیتے رہے۔خلیفہ المسیح منتخب ہو جانے کے بعد بھی حضور نے ادارہ کی پوری سر پرستی فرمائی۔حضور کی اس توجہ کا ہی نتیجہ تھا کہ ادارۃ المصنفین نے تھوڑے ہی عرصہ میں بہت نیا لٹریچر پیدا کیا۔جب بھی کوئی نئی کتاب تیار ہو جاتی۔جستہ جستہ مقامات ملاحظہ فرماتے۔مشورہ دیتے اور دعا فرما کر کاتب کو مسودہ دینے کی اجازت مرحمت فرماتے ، کتاب کے طبع ہونے پر جلسہ سالانہ کے موقع پر احباب کو خریداری کی تحریک فرماتے۔۶۰؎ قبل از انتخاب خلافت آپ کا ڈائریکٹر ادارۃ المصنفین کے طور پر تفسیر صغیر کے ترجمہ پر نظر ثانی کا کام ہے جو ابھی جاری تھا کہ حضرت مصلح موعود کی وفات ہو گئی اور خلافت کی ذمہ داریاں آپ پر آن پڑیں اور پھر اس نظرثانی شدہ تفسیر کی اشاعت آپ ہی کے ارشاد پر ۱۹۶۶ء میں ہوئی۔مولوی ابوالمنیر نور الحق صاحب نیجنگ ڈائریکٹر ادارۃ المصنفین لکھتے ہیں:۔