حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 724 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 724

674 حضور نے ۲۱ دسمبر ۱۹۷۳ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔ایک دوسرا اور بڑا اہم مسئلہ وہ اجتماع ہے جو جنوری میں ہمارے اپنے ملک پاکستان میں منعقد ہونے والا ہے (سنا ہے اب یہ فروری میں ہو گا) جس میں اسلامی ممالک کے سربراہ شامل ہوں گے اور وہ اپنی کانفرنس میں سر جوڑ کر سوچیں گے احباب جماعت اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے بھی دعا کریں۔گریہ وزاری اور تضرع سے بھی اور خاموشی سے بھی اپنے رب کریم کے حضور جھکیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو صرف وہی فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو اسلامی تعلیم کی رو سے فساد کی جگہ اصلاح کی فضا اکرنے کا موجب ہوں۔گویا فساد کے ہر پہلو سے ان کی سوچ ان کے فیصلے اور ان کے عمل محفوظ رہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو " ۹۴۔قلمی دوستی کی تحریک ۱۹۷۱ء کی پاکستان اور بھارت کی جنگ سے قبل جبکہ پاکستان کے دونوں صوبوں۔مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے عوام کے بعض حلقوں میں کشیدگی پھیل چکی تھی حضرت خلیفہ المسیح الثالث" نے طلباء اور طالبات کو قلمی دوستی کرنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا۔حضور نے فرمایا :- احمدیہ " ہمارے تعلیم الاسلام کالج، تعلیم الاسلام ہائی سکول اور جامعہ کے لڑکوں اور اسی طرح نصرت گرلز ہائی سکول اور جامعہ نصرت کی لڑکیوں کو چاہئے کہ وہ مشرقی پاکستان میں فرینڈ بنائیں، لڑکے لڑکوں کو ین فرینڈ بنائیں اور لڑکیاں لڑکیوں کو پن فرینڈ بنائیں اور اس طرح مشرقی پاکستان کی یونیورسٹیوں اور سکولوں کے طلباء سے دوستانہ تعلق قائم کریں اور اگر وہ ایسا کریں تو یہ کئی لحاظ سے مفید ہو سکتا ہے"