حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 704 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 704

654 فرمایا :- کے لئے پیدا کیا ہے ۵۶ ه کسی سے دشمنی نہ کرو خواہ وہ ساری عمر تم سے دشمنی کرتا رہا ہو " ۵۷ قرآن کریم اور آنحضرت ملی و اسلام کے اسوہ حسنہ کا خلاصہ حضور نے ان حسین الفاظ میں بیان فرمایا :- Love For All Hatred For None یعنی ” محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں۔اسی اصول پر حضور تا حیات کاربند رہے اور یہی تعلیم حضور نے جماعت کو دی اور یہی تعلیم قیامت تک جاری رہے گی۔حضور نے فرمایا:۔و میں نے اپنی عمر میں سینکڑوں مرتبہ قرآن کریم کا نہایت تدبر سے مطالعہ کیا ہے اس میں ایک آیت بھی ایسی نہیں جو دنیاوی معاملات میں ایک مسلم اور غیر مسلم میں تفریق کی تعلیم دیتی ہو۔شریعت اسلامی بنی نوع انسان کے لئے خالصتا باعث رحمت ہے۔حضرت محمد ملی ہم نے اور آپ کے صحابہ کرام نے لوگوں کے دلوں کو محبت، پیار اور ہمدردی سے جیتا تھا اگر ہم بھی لوگوں کے دلوں کو فتح کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنا ہو گا۔قرآن کریم کی تعلیم کا خلاصہ یہ ہے:۔” سب سے محبت اور نفرت کسی سے نہیں" " رض Love For All Hatred For None یہی طریقہ ہے دلوں کو جیتنے کا اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں ۵۸ حضرت خلیفة المسیح الثالث نے ایک اور موقعہ پر فرمایا:۔>>۔۔۔قرآن عظیم میں وہی الفاظ اس دینوی زندگی کی جنت کے متعلق بھی کئے گئے ہیں اور وہ یہ ہیں۔وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَّةٌ ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ (عبس ۴۰۳۹) یعنی کچھ چہرے روحانی مسرتوں سے اس دن روشن ہوں گے، ہنستے